اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپس،ایڈوائس صدر کو ارسال

2328087 jucticeqazifaizesa 1653735551 223 640x480 1

وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کےخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس اور دیگر متفرق درخواستیں واپس لینے کی ایڈوائس صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دی ہے ، قبل ازیں وزیر اعظم نے ریفرنس واپس لینے کا حکم دیا تھا جبکہ انہوں نے صدر کو بھجوائی جانے والی ایڈوائس پر افطاری سے پہلے دستخط کئے ۔وفاقی  کابینہ پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے

وزیراعظم نے صدر کو بھیجی گئی ایڈوائس میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 48 (1) اور وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق کیوریٹیو ریویو ریفرنس اورنظرثانی کی متفرق سول اپیلیں واپس لیں۔ ایڈوائس کے متن میں مزید کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کے وکیلایڈووکیٹ آن ریکارڈز انیس محمد شہزاد کو کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔۔۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سپریم کورٹ کے 26 اپریل 2021 کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں فیصلے کے خلاف کیوریٹیو ریویو اور نظرثانی کی متفرق سول درخواستیں دائر کی تھیں۔

قاضی فائز عیسیٰ بنام صدر پاکستان و دیگر کے عنوان سے 9 سول متفرق درخواستیں  دائر کی گئی تھیں، 2020 میں دائرکردہ ان سول متفرق درخواستوں میں 296، 297، 298، 299، 300، 301، 308، 309 اور 409 شامل ہیں۔ ایڈوائس کے متن میں کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل/ایڈووکیٹ آن ریکارڈز انیس محمد شہزاد کو کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی اجازت دے دی گئی ہے

۔وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہل خانہ کو ہراساں و بدنام کیاگیا، یہ ریفرنس نہیں بلکہ منصف کیخلاف عمران خان کی انتقامی کارروائی تھی، یہ عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481