اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان پر نااہلی کیس چلے گا یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہی کرانے کا عدالتی حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں،اس حوالے سے عدالت عالیہ نے جمعرات کو  فیصلہ محفوظ کر لیا۔دوران سماعت عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے درخواست صرف قابل سماعت ہونے کی حد تک سنی ہے، اگر قابل سماعت ہوئی تو کیس آگے چلے گانہ ہوئی تو  ختم ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزاسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو بیان حلفی میں ظاہر نہ کرنے پرعمران خان نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں لارجر بنچ کیس نے سماعت کی،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر بنچ میں شامل ہیں۔اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل حامد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے بیان حلفی میں اپنی بیٹی کا نام ظاہر نہیں کیا،غلط بیانی کے باعث وہ  پارٹی سربراہ بھی نہیں رہ سکتے ،نااہلی کیلئے تمام حقائق درخواست میں درج ہیں ، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عمران خان نے پٹیشن میں ذکر کئے حقائق کا جواب نہیں دیاجس سے وہ تسلیم شدہ ہیں ۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ابھی تک کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے انکار کیا نہ کچھ مانا، ابھی تک عدالت درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے سن رہی ہے ۔بعدازاں عدالت عالیہ نتے درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481