اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اعلیٰ عدلیہ میں پونے چار لاکھ مقدمات کے التواء کا شکار ہونے کا انکشاف

2333119 supremecourt 1654762653 893 640x480 1

ملک بھر کی اعلیٰ عدالتوں  میں پونے چار لاکھ مقدمات کے التواء کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے پارلیمان میں حکومتی اعتراف سامنے آیا ہے۔وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔

جمعرات کے روز  وقفہ سوالات میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے  وزیر قانون نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ 5 سال سے اعلیٰ عدلیہ میں کل 3 لاکھ 80 ہزار436 مقدمات زیر التوا ہیں۔صرف سپریم کورٹ میں 5 سال سے 51 ہزار 744 مقدمات زیر التوا ہیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 17 ہزار 104 مقدمات التوا  کا شکار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ میں 5 سال سے زیر التوا مقدمات کی تعداد 1 لاکھ 79ہزار 425 ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں یہ تعداد 85 ہزار781 ہے۔

وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ پشاور ہائی کورٹ میں بھی 41 ہزار911 مقدمات زیر التوا ہیں جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 4 ہزار 471 مقدمات التوا کا شکار ہیں۔یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی نزہت صادق پٹھان نے اعلیٰ عدلیہ میں 5 سال سے زیرالتوا مقدمات کی تفصیل طلب کی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481