اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عدالتیں چہرے اور سٹیٹس دیکھ کر فیصلہ کرتی ہیں۔سراج الحق

540753 5448566 siraj akhbar

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عدالتوں میں دہرے معیارات، ججز کا اپنا اپنا انصاف ہے۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو بھی اپنی مرضی کے فیصلے چاہییں۔ عدالتیں چہرے اور سٹیٹس دیکھ کر فیصلہ کرتی ہیں، طاقتور کے لیے قانون موم کی ناک، کورٹ کچہری کھلونا ہے، غریب کی گردن دبوچ لی جاتی ہے۔ مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانے پر ہدایت الرحمن بلوچ کو جیل میں ڈال دیا گیا، سینکڑوں افراد کے قتل میں ملوث عدالت سے وکٹری کا نشان بنا کر باہر آتا ہے،

نجی جیلیں قائم کرنے والے اور خواتین کے قتل میں ملوث سردار کو چند روز میں ضمانت مل جاتی ہے۔ 75برس سے ظلم و انصافی کا بازار گرم ہے، اسی وجہ سے ہم نے آدھا ملک گنوا دیا، بقیہ کے حالات سب کے سامنے ہیں، قوم فیصلہ کرے کہ ظلم اور ظالموں کے ساتھ چلنا ہے یا آئندہ نسلوں کو باوقار، ترقی یافتہ اور اسلامی پاکستان دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کی مرکزی شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ ہدایت الرحمن بلوچ پر جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں فوری رہا کیا جائے، مرکزی و صوبائی حکومت گوادر مظاہرین سے کیے گئے معاہدہ پر عملدرآمد کریں، گوادر کے مقامی رہائشی خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں، گوارد اگر گیم چینجر ہے تو وہاں کے مقامی باشندوں کی ترقی بھی ضروری ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ باہر سے آنے والے ارب پتی بن جائیں اور مقامی افراد کو پینے کا پانی تک نہ ملے۔ گوادر میں غیر قانونی چیک پوسٹس ختم کی جائیں، ٹرالر سے مچھلیوں کا شکار روکا جائے، سرحدی تجارت کھولی جائے، لوگوں کو تعلیم، صحت کی سہولتیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا گوادر کے عوام کو حقوق نہ ملے تو حالات کی تمام ذمہ داری حکومت پر ہو گی، جماعت اسلامی بلوچستان اور گوادر کا مقدمہ چوکوں، چوراہوں، ایوانوں اور عدالتوں سمیت ہر فورم پر اٹھائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481