اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عدالتی اصلاحات خوش آئند مگر عجلت معنی خیز ہے

FB IMG 1669482156204

عدالتی اصلاحات میں اگر بدنیتی شامل نہیں ہے تو ایک شخص "چیف جسٹس” سے کُل اختیار "ازخُود نوٹس” چھین کر تین ججوں پر مشتمل کرنا خوش آئند ثابت ہو سکتا ہے۔ دیگر اداروں میں بھی اسمبلی کے ذریعے اسی طرز کی قانون سازی درکار ہےتاکہ کوئی فرد واحد  یا ایک گروہ پورے ملک اور عوام کو ایک لاٹھی سے نہ ہانکے.

مگر دوسری طرف ان اصلاحات میں اس قدر عجلت معنی خیز ہے. جب آدھی سے زاہد اسمبلی خالی پڑی ہے اور یک دم آپ بِل پیش کر کے منظور کرانے کے درپے ہیں۔ دوسری طرف آئین کے منافی کام کر رہے ہیں کہ وقت پر الیکشن نہیں کرا رہے۔ گویا جب اپنے مفادات پر ضرب پڑے تو اسمبلی سے قانون سازی کرا لو لیکن جب سب اچھا چل رہا ہو تو قانون سازی کی یاد تک نہیں رہتی۔

497afac8 8cb0 4da6 a4bd 7f32c834df62
ہمارے سیاست دان 75 برس سے آشیرباد لے کر کرسی پر بیٹھنے کی تک و دو میں لگے رہے ۔دراصل ان کا اصل کام تو قانون سازی ہی تھا۔ قانون انگریزوں کا بنایا ہوا ہے، جس میں انصاف کا حصول عام آدمی کے بس کا روگ ہی نہیں ہے۔ مُلک میں ایسی مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو ازسرِ نوقانونی اور آئینی معاملات کی  نوک پلک سنوارے، پارلیمنٹ میں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو وہاں پر ایک دوسرے پر پھبتیاں کسنے کے بجائے عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے قانون سازی کریں.

محکمہ مال سے لے کر صحت، صحت سے انصاف، اور انصاف سےتعلیم اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی میں ہم بے راہ ہیں، بہکے اور بھٹکے ہوئے ہیں.
سرمایہ دار طبقہ قانون سازی صرف اس وقت کرتا ہے جب اس کا اپنا کام پھنسا ہو۔ لہذا اس دھوکے میں نہ آئیے گا یہ ہمارے سجن نہیں ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481