اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ریسکیو 1122 گلیات کی گاڑی مریضہ کو لینے بکوٹ پہنچ گئی

b47e84ea de31 4526 b13c e862fe7ed10c

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی)
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے۔ ریسکیو 1122 گلیات کی گاڑی بکوٹ نتھیا گلی روڈ پر مریضہ کو بچانے پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بکوٹ کے گاوں سیری مندری کے مقام پر رات گئے میڈیکل ڈیلیوری کی کال موصول ہوئی ۔ایبٹ آباد ۔کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ایک ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن بکوٹ روڈ کی طرف روانہ کر دی گئی ۔رات اور خستہ حال سڑک کے باوجود ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی ۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت سے مریضہ کو ایوب ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا ۔جس پر مریضہ کی فیملی کسان کونسلر ویلج کونسل بکوٹ 2 زاکر عباسی نے ریسکیو1122گلیات کی ٹیم کے بروقت رسپانس اور پیشہ ورانہ طریقے سے مریضہ کو ہسپتال منتقل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔اور عوام علاقہ بکوٹ نے توقع ظاہر کی کہ ریسکیو 1122 گلیات نتھیا گلی سٹیشن جو نتھیا گلی سے ملحقہ ھے اور آئے روز حادثات ہوتے ہیں وہاں اسی طرح پہنچ کر انسانی جانوں کو بچائیں گئے اہلیان بکوٹ ضلعی انچارج عارف خٹک اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481