اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب اورکےپی میں الیکشن کیلئےوزیراعظم کو صدرکاخط

2331341 ashahbazandalvi 1654448941 886 640x480 1

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مقررہ وقت پر الیکشن کرانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے جبکہ دوسری جانب گورنر کے پی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط پہلے ہی سامنے آچکا ہے جس میں صوبے میں انتخابات نئی مقرر کردہ تاریخ یعنی 8 اکتوبر کو پنجاب کے ساتھ کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 30 اپریل کو شیڈول انتخابات ملتوی کرتے ہوئے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر علوی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے نام  خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ حکام کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مقررہ وقت پر عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں۔ خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ وزیراعظم توہین عدالت سمیت مزید پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کریں۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی صورت حال اور مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں لہذا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو انسانی حقوق کی پامالی سے باز رہنے کی ہدایت کی جائے۔

صدرکا خط میں کہنا ہے کہ 2021 کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 180 ممالک میں سے 145 ویں نمبر پر تھا، اس سال کے اقدامات سے اس انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی مزید نیچے آئے گی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481