اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

استمداد بحضورِ خالقِ انفس و آفاقﷻ

FB IMG 1679645338647 2

خالقِ ارض و سما، ملجا و ماوٰی ، مددے!
چشم و دل ہو گئے آلودہِ دُنیا، مددے !

دولتِ فکر و عمل ، حُسنِ عبادات و کلام
گُن یہ سب بندہِ عاصی کو بھی سِکھلا، مددے!

پھر سے شَل کر دیے آلائشِ دنیا نے حواس
دل ہُوا زر کی چکا چوند کا شَیدا، مددے!

کر عطا نم کے خزانوں سے کوئی جُرعہِ نُور
چمک اُٹھّے مِری قسمت کا ستارہ مددے!

گَھٹتی جاتی ہے دلِ زار میں جینے کی طلب
سُوکھتا جاتا ہے اُمّید کا دریا ، مددے!

کب تلک اور بھٹکتے رہیں احساس و خیال
کوئی چارہ، کوئی حِیلہ، کوئی رستہ، مددے!

Picsart 23 03 25 08 37 18 286 1


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481