اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گورنمنٹ سکول خانسپور کے طالبعلم پر بندروں کا حملہ

WhatsApp Image 2023 03 24 at 15.13.25

گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول خانسپور ایوبیہ جاتے ہوئے آج صبح دروازہ سے بشارت عباسی کے بیٹے پر بندروں نے حملہ کیا ہے  اور اطلاعات کے مطابق گھبرا کر بھاگنے کے نتیجے میں بچے کی ایک ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ہے، بچے کو مری سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے ۔

علاقے کے عوام نے اس صورت حال پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آئے دن گاؤں میں اس قسم کے واقعات ہو رہے ہیں جس سے لوگوں کا جانی و مالی نقصان ہو جاتا ہے ،کبھی چیتا لوگوں کی ، بکریاں ، گائے وغیرہ کا شکار کر جاتاہے تو کبھی لکڑبگڑ بستی پر حملہ آور ہو جاتا ہے۔ اور کبھی  کوئی غریب کسی نہ کسی جنگلی جانور کا شکار ہو جاتا ہے۔ سوچنے کی بات یہ کہ جب بھی کوئی شخص جنگل میں شکار کرتا ہے تو فوراً وائلڈ لائف کے رضا کار مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیتے ہیں اور جب کسی غریب کا نقصان ہوتا ہے تو وائلڈ لائف  کا محکمہ مجرمانہ خاموشی اختیار کر لیتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481