اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غزل

FB IMG 1679645338647 1

پسِ سکوت، پئےگفتگو پڑے رہیں گے
ہم ایسے سوختہ لب بے نمو پڑے رہیں گے

نہیں سمیٹیں گے جسموں کی دھجیاں ہم لوگ
بٹیں گے ٹکڑوں میں اور چار سُو پڑے رہیں گے

نہیں اتارنا اُس نے فلک سے شخص کوئی
جو اَب نہ بولے تو بے آبرو پڑے رہیں گے

نہیں ملے گا اذیّت کا اندمال اِنہیں
یہ پھول باغ میں بے رنگ وبُو پڑے رہیں گے

ہمیں سکھایا گیا ہے قناعتیں کرنا
دَرِ اُمید پہ ہو کر لہو پڑے رہیں گے

جمی رہیں گی نگاہیں اداس جھیل کے پار
شکستہ پنکھ سرِ آبجُو پڑے رہیں گے

۔۔۔

عبدالرحمان واصف

کہوٹہ

Picsart 23 03 24 13 10 06 324 1


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481