اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کے میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی اغوا یا گرفتار؟

fac71400 ca3d 11ed be2e 754a65c11505

پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی گذشتہ دوپہر سے لاہور سے لاپتہ ہیں، انہیں اغوا کیا گیا یا گرفتار؟اس حوالے سے صورت حال واضح نہیں ہے تاہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اظہر مشوانی کو اغوا کیا گیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے حیرت و تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن کو کہاں رکھا گیا اس حوالے سے کچھ پتا نہیں چل رہا ، عمران خان کا کہنا تھا کہ 18 مارچ کو سینیٹر شبلی فرازاور عمرسلطان کو اسلام آباد پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا، حسان نیازی کو ضمانت ملنے کے بعد پولیس نے گرفتار کیا،عمران خان نے الزام لگایا کہ  پنجاب پولیس پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کیلئے تمام قوانین توڑ رہی ہے، پولیس افسران پی ٹی آئی کیخلاف تشدد اور اغوا میں ملوث ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور دیگرافسران کی تصاویر انسانی حقوق کے عالمی  اداروں کو بھیج رہا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ  اظہر مشوانی کو فوری طور پر رہا کیا جائے، بس بہت ہوگیا! پنجاب اور اسلام آباد پولیس ڈھٹائی سے قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

دوسری طرف پنجاب حکومت نے عمران خان کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے. پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامرمیر نے عمران خان کے الزامات رد کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹا بیانیہ بنا کر عمران خان عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ، اگر سابق وزیر اعظم کو پنجاب پولیس پر اعتماد نہیں تو بھاری سکیورٹی کیوں لے رکھی ہے،عامر میر کا کہنا تھا کہ درحقیقت  عمران خان  ان الزامات کی آڑ میں عدالتوں سے استثنیٰ لینا اور الزامات کی اوٹ میں دوبارہ زمان پارک میں نوگوایریا بنانا چاہتے ہیں ۔

ادھر تحریک انصاف سوشل میڈیا کے انچارج اظہر مشوانی کی اہلیہ کا بیان سامنے آیا ہے
جن کا کہنا ہے کہ اظہر مشوانی جمعرات کو  سہ پہر 3 بجے سے لاپتہ ہیں،وہ گھر سے زمان پارک کیلئے روانہ ہوئے تھے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ اظہر مشوانی کو ان کےگھر کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اظہر مشوانی کو نامعلوم افراد نے لاہور سے اغوا کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481