اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف نے عمران خان کو”فراڈیا اور دہشت گرد” قرار دے دیا

لندن: نواز شریف کے گارڈ کے خلاف حملے کی تحقیقات ختم

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو”فراڈیا اور دہشت گرد” قرار دے دیا ، لندن میں میڈیا سے گفتگو میں  نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد میں نے پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس پر پیٹرول بم کس لیے پھینکے گئے ، یہ سب کس نے سکھایا، پولیس والے نہ بھاگتے تو کیا ہوتا، یہ سب ناقابلِ برداشت ہے ،نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان واقعات کے حوالے سے  جے آئی ٹی بنادی ہے جو تمام معاملات کی چھان بین کرے گی ، ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان  دہشت گرد بھی تھا اس کاکسی کو علم نہیں تھا، دنیاجانتی ہے یہ ہیرا پھیری کرنے والا  اور فراڈیا تو پہلے ہی تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو یہ سامنے آیاہے، اس سے بڑا فراڈیا اور نہ اس سے بڑا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں دیکھا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر آگے جارہا ہے۔

لاہور میں پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے کے واقعے پر نوازشریف نے کہا کہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت کی طرف سے اس قسم کی حرکت کی گئی ہے، یہ ناقابل برداشت ہے،


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481