اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکل بکوٹ، گلیات اور آزادکشمیرمیں درخت کاٹنے کا سلسلہ جاری

WhatsApp Image 2023 03 23 at 15.33.35 1

بکوٹ(نوید اکرم عباسی )
سرکل، بکوٹ گلیات اور آزادکشمیر سے سرسبز درختوں کو کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے ۔بکوٹ پولیس نے نو تعینات ایس ایچ او  سردار نازک محمود کی سربراہی میں ہزاروں فٹ غیر قانونی لکڑی پنجاب سمگل کرتے ہوئے پکڑ لیاور ٹرک کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او  بکوٹ سردار نازک محمود اپنی نفری کے ہمراہ شاہراہ کشمیر پر ملاچھ چوک کے نزدیک گشت پر تھے کہ کوہالہ کے قریب  مری پنجاب کی طرف جانے والے ٹرک نمبر 1934C جس کو ڈرائیور عاشق ولد عرفان ساکنہ جلیال بیروٹ چلا رہا تھا گاڑی پر ترپال کے اندر ٹین ڈبے کچرے کے نیچے کئ فٹ سرسبز درختوں کو کاٹنے کے بعد قیمتی لکڑی چھپا کر رکھی گئ تھی جس پر سردار نازک محمود نے لکڑیاں اور ٹرک کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کوہالہ پولیس چوکی لاکر مزید کارروائی کے لیے پابند کرلیا ۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ سے کوہالہ پولیس چوکی کی حدود سے جرائم پیشہ افراد کےلئے لکڑی اور منشیات سمگل کرنے کے واقعات عام ہورہئے تھے جس پر نو تعینات ایس ایچ او بکوٹ سردار نازک محمود نے آتے ہی کوہالہ پولیس چوکی کی حدود میں گشت کا نظام اپنی نگرانی میں تیز کردیا ۔نازک محمود کا کہنا تھا کہ سمگلر خواہ آزادکشمیر سے ہوں یا ایبٹ آباد پنجاب سے انکے سہولت کار میرے تھانے یا چوکی میں ملوث پائے گئے تو جرائم پیشہ افراد کے ساتھ وہ بھی پابند سلاسل ہوں گے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481