اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان بس سروس کا آغاز

PM AJK 2
آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے مابین تاریخی رابطوں کی بحالی کاآغاز ہو گیا۔ پاکستان تاریخ ساز دن کے موقع پر وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر سردارتنویرالیاس خان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹرخالد خورشید نے گلگت مظفرآباد بس سروس کا افتتاح کر دیا۔
گلگت  مظفرآباد بس سروس خطہ کشمیر کی دونوں اکائیوں کی حکومتوں کی مشترکہ کاوشوں سے شروع کی گئی ہے جس سے دونوں خطوں کے عوام کے مابین تاریخی رشتوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ ہم آہنگی، ثقافتی، سماجی، علاقائی روابط، صنعت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ افتتاحی تقریب نیو وزیراعظم ہاوس مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹرخالد خورشید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق، وزراء حکومت آزادکشمیر علی شان سونی، چوہدری محمد اکبرابراہیم، چوہدری مقبول گجر، اکمل حسین سرگالہ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ جاوید بٹ، ترجمان حکومت آزادکشمیر پروفیسر تقدیس گیلانی، پارلیمانی سیکرٹری عاصم شریف بٹ اور چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن پیر مظہر سعید سمیت سیکرٹریز حکومت، سرکاری افسران، وکلا اور سول سوسائٹی کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
 افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس خان نے کہاکہ آج کا دن برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب آج کے دن  1940 میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی  اور یہ دن گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے عوام کے لیے بھی تاریخ ساز ہے جب آج دونوں خطوں کے روابط بحال ہونے جارہے ہیں، رابطوں کی بحالی کے جس سفرکا آغاز آج ہم نے کیا ہے یہ سلسلہ مزید بڑھے گا، جو راستہ ہم نے کھولا ہے اس میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔عید کے بعد پاکستان کے تمام بڑے شہروں سے آزادکشمیر میں ٹورازم بس سروس شروع کررہے ہیں جس سے یہاں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ پاکستان مشیت الہیٰ اور دنیا بھر کے مظلوم طبقوں کی امیدوں کا مرکز ہے۔ لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب کشمیری عوام تکمیل پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ جو مائیں اپنے بچے خالد بن ولید بننے کیلئے پیدا کریں اس قوم کے عزم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ ہندوستان ہماری تاریخ سے واقف نہیں۔ ہندوستان فلموں میں دنیا فتح کر سکتا ہے لیکن وہ یاد رکھے کہ جب مسلمان سپین جاتے ہیں تو کشتیاں جلا دیتے ہیں،ہندوستان اگر باز نہ آیا تو ہم وہی کریں گے جو ہم مسلمانوں کی تاریخ ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مابین جس سفر کا آغاز آج ہم نے کیا،امید ہے کہ آنے والی نسلیں اسکو جاری رکھیں گی، مستقبل میں دونوں خطے ایک دوسرے کے تجربات اور پوٹینشل سے فائدہ اٹھائیں گے۔
PM AJK 4 1
سردارتنویرالیاس خان نے کہاکہ آزادکشمیر کی جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کا کوٹہ بڑھائیں گے۔ میری تجویز ہے کہ مستقبل میں دونوں خطوں کے افسران ایک سے دوسرے خطے میں پوسٹنگ پر جائیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ یاک صرف گلگت بلتستان میں پایاجا تا ہے اسکی آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں فارمنگ کریں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ دونوں خطوں کی حکومتیں مل کر سپیشل اکنامک زون بنا سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں پیدا ہونے والے پھلوں کی مزید بہتر انداز میں مارکیٹنگ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی ٹرانسپورٹ کمپنی ناٹکو میں حکومت آزادکشمیر بھی سرمایہ کاری کریگی اور یہ دونوں خطوں کی مشترکہ کمپنی ہوگی۔ دونوں خطوں کے مابین رابطہ شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے دونوں حکومتوں کمیٹیاں تشکیل بنارہی ہیں جو جلد ہی رپورٹس پیش کریں گی۔
وزیراعظم نے محکمہ ٹرانسپورٹ آزادکشمیر کو ہدایت کی کہ سالانہ کلینڈر بنایا جائے اور لانگ ویک انڈ پر گلگت سے مظفرآباد اور مظفرآباد سے گلگت سفر کرنے والوں کو مفت سفری سہولت دی جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹرخالد خورشید نے کہاکہ آج یوم پاکستان اور تاریخی دن ہے جب گلگت بلتستان اور آزادکشمیر دونوں خطوں کے عوام کو ملانے کیلئے بس سروس شروع کی جارہی ہے، دونوں حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک دوسرے کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھائیں گے، یہ اقدامات دلوں کے فاصلے کم دیں گے اور دونوں خطوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ ملے گا، آزادکشمیر کے عوام گلگت بلتستان آئیں حکومت انہیں تمام تر سہولیا ت فراہم کریگی۔ انہوں نے کہاکہ میرا تعلق شونٹر کے قریبی علاقے  سے ہے، رٹو شونٹر ٹنل کے حوالہ سے پی سی ون تیار ہے،وفاق میں جب بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تو اس ٹنل پر کام شروع گا، یہ ٹنل دفاعی اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ آج مظفرآباد سے جو مسافر گلگت جار ہے ہیں انہیں گلگت میں چیف سیکرٹری اور میرے پرنسپل سیکرٹری ریسیو کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481