اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گلیات میں مسافر جیپ حادثے کا شکار،3 خواتین جاں بحق

WhatsApp Image 2023 03 22 at 19.44.10 2

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
بکوٹ شریف سے بانڈی کھن کلاں رسم نکاح پر جانے والی فیملی کی  جیپ گلیات کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں  تین خواتین جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے موصولہ تفصیلات کے مطابق محلہ بانڈی پھٹیاں بکوٹ کے فرید عباسی کے بیٹے حسنین فرید کی رسم نکاح پر بانڈی کھن درویش آباد جانے والی جیپ نمبرD1538 I جسے ڈرائیور یٰسین ولد عبدالشکور سکنہ سیری چلا رہا تھا کہ نتھیا گلی بکوٹ روڈ سے محلہ باڑی لنک روڈ کے مقام پر موڑ تنگ ہونے کی وجہ سے جیپ کھائی میں گر گئی ،جیپ میں سوار بکوٹ سے تعلق محمد فرید عباسی کی بیٹی(آ)زوجہ قاسم عباسی اور محمد نزیر سکنہ ہل کس سیری کی زوجہ موقع پر دم توڑ گئی۔ گاڑی میں سوار دیگر خواتین ثانیہ فرید ۔سمیعہ اور حسنین شدید زخمی ہوگئے ۔گاڑی کا ڈرائیور محمد یٰسین ولد عبدالشکور بھی زخمی ہو گیا زخموں کو مقامی افراد نے ریسکیو کیا اور ایبٹ آباد اور بکوٹ کے بنیادی مراکز صحت میں مذید طبی امداد کے لیے بھیجا گیا ۔

 

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ بکوٹ سردار نازک محمود بمعہ نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔عینی شاہد اور جیپ کی فرنٹ سیٹ بیٹھے ماسٹر سردار نجیب خان جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے، انھوں نے بتایا کہ حادثہ موڑ تنگ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے فرید عباسی کے بیٹے حسنین فرید کی رسم نکاح پر گئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481