اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

زلزلے سے 9 اموات کی تصدیق ، سوات میں دو خواتین سمیت تین جاں بحق

WhatsApp Image 2023 03 22 at 18.28.08

ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 9 اموات ہو چکی ہیں جبکہ صرف سوات میں شدید زلزلے کے دوران دو خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 75خواتین سمیت 221 افرادزخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں  لائے گئے۔ ایک خواجہ سراء بھی زخمی ہوگیا۔متعددمکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر کے مطابق سوات میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کے دوران شدید زلزلے کے دوران مدین کے گاؤں قندیل میں دیوار گرنے سے چودہ سالہ بچی مسماۃ حسنیٰ دختر حبیب الرحمان جاں بحق ہوگئی۔ تحصیل بریکوٹ کے علاقے چونگئی میں مکان کی دیوار گرنے سے بیس سالہ نوجوان حمزہ ولد فلک ناز(مرحوم) جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرانوجوان محمد رحمان عرف مخامے زخمی ہوگیا۔ تحصیل کبل میں دل کا دورہ پڑنے سے معمر بیوہ جہانزیب دم توڑ گئی۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق سوات میں مجموعی طورپر 221افراد کو زخمی یا بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا جن میں 75خواتین اورایک خواجہ سرا شامل ہے۔ علاوہ ازیں متعدد مکانات کو جزوی طورپر نقصان پہنچاہے جبکہ مزید تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب لینڈ سلائیڈنگ سے بند کالام روڈ کو بھاری مشینری سے بحال کردیا گیا ہے۔

ادھر اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے سے کئی عمارتیں جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں جبکہ کئی رہائشی اور تجارتی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ اب تک متعلقہ سرکاری ادروں کے پاس نقصانات کے درست اعداد و شمار موجود نہیں ہیں تاہم لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے قرب و جوار میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں۔ ایبٹ آباد سمیت کئی شہروں کی انتظامیہ نے اس حوالے سے عوامی آگاہی کیلئے اپنے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں جہاں کال کر کے مدد طلب کی جا سکتی ہے اور نقصانات کے حوالے سے ڈیٹا بھی جمع کرایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر زل؛زلے کے حوالے سے غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات کی بھی بھرمار ہے جہاں اکتوبر 2005 کے زلزلے کی تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481