اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مظفرآباد تاگلگت بس سروس کا آغاز آج یوم پاکستان پر ہوگا

pbit chairman sardar tanveer ilyas khan says security agencies will also foil attacks pakistan s eco 1593452637 7648
  • aifarif17ShamalffdailypakistankpkDailyDailyajkwebsite@gmail.comajkwebsite@gmail.comDailydailyshadabDailynawaishamalDailyJammusadaewaqt,rahbardailyjuratmirpur2020KashmirkashmirdailymeeezanDailydailyawazamr@gmail.comsadaechanarDailyinfoKhawajaDailyDailykhabrainajkwebsite@gmail.comdailykhabarnamaintDailykhawajaMaqsoodStateviewDailyeditorajkwebsite@gmail.comajkwebsite@gmail.comajkwebsite@gmail.comajkwebsite@gmail.comannislamabadANNajkwebsite@gmail.comTehTheNewsdailyjinnahnewsappappmzdaltafraodaiyjinnahislamabaddailyradiosardarchinardailyparliamenttimesPervezADALATdailyjk@mail.com,JavedpidPressajkwebsite@gmail.com,thaheen00kashmirnawaiwaqtpidPressKhizarNeelPIDTariqAmerTariq,AtharMuhammadmuzaffarabadnawaiwaqtpidajkgovInformationdailyjazbamirpurDailyDailymashriqmirpurak@gmail.ComshabbirAusafArshadcardhouse123456pknewsisbdhoowaandailyShafqatSyedKhaliddailyhayatKashmirDailymediaexpressisbTASNEEFkashmirtour0344DAILYatifAbdulAnsirLaquitZullkifilABDULPidajkpidmirpureajkgovdailypoonchtimesSppninews333meskhawat199thekotlianzwkofficial5khabrainmuzaffarabad1HEIGHTinfo.usmanchughtairajahayatawan1999HayatNazirtariq.maqboolkhawajaDailysaqibfayyazi786sultan.ilyasDailymashraiqjehadnews18r.abbasi.klksfarooqiJavediqbal096aglaaqadamDailydistrict
    cleardot
  • مظفرآباد (کوہسار نیوز )
    ملک کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار ریاست کی دو اکائیوں کو ملانے کیلئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے مظفرآباد اور گلگت بلتستان کے درمیان بس سروس کا آغازکر دیا ، آج تئیس مارچ کو بس سروس کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظمسردارتنویر الیاس خان کریں گے۔ حکومت آزاد کشمیر کے اس تاریخی اقدام سے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔23 مارچ کو نیو پرائم منسٹر ہاؤس میں افتتاح کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد ہوگا۔
    آزادکشمیر او ر گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے اور تاریخ میں پہلی  بار رابطوں کو بحال کرنے، رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے وزیراعظم ا ٓزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ویژن کے مطابق  23مارچ کو مظفرآباد تا گلگت بس سروس کا آغاز ہوگا۔ بس میں مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے افراد گلگت جائیں گے،پہلے مرحلے میں فری سروس ہوگی، تاریخ میں پہلی مرتبہ سری نگر مظفرآباد بس سروس کی طرح مظفرآباد وگلگت بلتستان بس سروس کا آغاز ہونے جارہا ہے جس سے مظفرآبادسری نگر بس سروس کی یادیں تازہ ہوگئیں۔پہلے روز جانے والے مسافر مفت سفر کرسکیں گے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آزادکشمیر نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مسافروں کی رجسٹریشن اور دیگر معلومات وسہولیات کی فراہمی کیلئے مظفرآباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں کنٹرول روم قائم کردیاگیا ہے۔
    وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے درمیان ملاقات کے بعد مظفرآباد سے گلگت بس سروس کا فیصلہ ہوا تھا۔اس اقدام سے ایگریکلچر یونیورسٹی پونچھ راولاکوٹ، میڈیکل کالج راولاکوٹ، مظفرآباد میں زیرتعلیم گلگت کے طالب علموں اور دیگرشعبوں سے وابستہ گلگت کے رہائشی افراد کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ پہلے روز سفر کرنے والے مسافروں کو مفت ٹکٹ ملیں گے۔ آز ادکشمیر بھر کے عوام نے حکومت کے اس تاریخی اقدام کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ مظفرآباد تا گلگت اور مظفرآباد کے عوام میں محبتوں کے رشتے مزید مضبوط ہونگے۔ حکومت آزادکشمیراورجی بی کی جانب سے عوام دوست بس سروس کا آغاز خوش آئند ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس اوروزیراعلیٰ گلگت نے بس سروس کے آغاز کو یقینی بنانے میں اہم کردارادا کیا جس سے دونوں اکائیوں میں مزید بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481