اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف سمیت 11افراد کےقتل کا مقدمہ درج

WhatsApp Image 2023 03 21 at 18.10.38

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی )
پیر کے روز حویلیاں میں قتل ہونے والے تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف خان جدون سمیت 11افراد کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ حویلیاں میں درج کر لی گئی جس میں دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔عاطف منصف خان کو آبائی قبرستان بستی شیر خان میں نماز جنازہ کے بعد اشکبار سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھے گئے۔ لوگ ہردل عزیز چئیرمین کےلئے دھاڑیں مار کر روتے رہے ۔

WhatsApp Image 2023 03 21 at 18.10.44ایف آئی آر
واضح رہے کہ عاطف منصف خان کو محافظوں سمیت دس افراد کے ساتھ دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر قتل کر دیا گیا تھا ۔ ملزمان کےخلاف انسداد دہشت گردی کے دفعہ 7 اے ٹی اے کے علاوہ زیر دفعہ 302، 148، 148 ، 427 ،اور 109 کے تحت درج مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تفصیلات کےمطابق پیر کی شام حویلیاں گاوں لنگرہ میں تعزیت کے لیے جانے والے نوجوان تحصیل چئیرمین عاطف منصف خان جدون اور ان کے قریبی رشتے دار اور محافظوں پر تاک میں بیٹھے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کی اور گاڑی پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا کر قتل کردیا تھا ۔

واردات کی ایف آئی آر میں عاطف منصف خان جدون اظہر خان ودیگر کے قتل میں ملزمان طاہر جاوید ولد جاوید شہریار ولد پرویز ۔عبداللہ شیراز ولد شیراز ۔سجاد زرخان ولد زرخان ودیگر بارہ نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیاہے جبکہ قتل اور وقوعہ کی منصوبہ بندی کرنے پر حاجی زرخان ولد بلند خان۔ اسلم زر خان۔ اعجاز زر خان ۔فیصل خان۔ سربلند خان تیمور خان۔ راشد خان ۔روءف خان ودیگر نامزد ملزمان کے خلاف قتل اور گاڑی کو آگ لگا کر لاشوں کو جلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مقدمہ عاطف منصف خان جدون کے چچازاد بھائی کی مدعیت میں مقدمہ علت نمبر 311 تھانہ حویلیاں میں درج کرکے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں ۔عاطف منصف خان جدون کے ذاتی محافظوں کے علاوہ سرکاری محافظ پولیس کانسٹیبل مدثر ولد اشرف بھی مقتولین میں شامل ہے ۔واضح رہے کہ کئی دہائیوں سے جاری اس خاندانی دشمنی میں عاطف منصف خان جدون کے والد سابق صوبائی وزیر اور 4 بار ممبر صوبائی اسمبلی رہنے والے منصف خان جدون کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل ان کے دادا شیر خان جدون بھی قتل کردیے گئے تھے۔ ہزارہ تحصیل حویلیاں کے دو خاندانوں شیر خان اور بلند خان کی یہ دشمنی تیسری نسل تک پہنچ کر درجنوں انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن چکی ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481