اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

زلزلے کے خوفناک جھٹکے، 2 خواتین ایک بچی جاں بحق

earthquake 1

منگل کی شام زلزلے کے خوفناک جھٹکوں نے ملک کے چاروں صوبوں کے کے کئی شہروں کو ہلا کر رکھ دیا۔اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک 13 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ سوات میں 40 سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، تاہم خدشہ ہے کہ ملک بھر سے تفصیلات موصول ہونے پر جانی نقصان کی تعدد بڑھ سکتی ہے۔

زلزلے کے شدید جھٹکے آنے پر  لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ ابتدائی طور پر ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7۔7 بتائی گئی جس کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر بتایا جاتا ہے تاہم بعد ازاں صوبہ خیبر پختون خوا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ آٹھ بتائی گئی جبکہ اس کی گہرائی 180 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔ خوفناک زلزلے کے جھٹکے صوبہ خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر سمیت پنجاب سندھ اور بلوچستان میں بھی محسوس کیے گئے تاہم زلزلے کی شدت شمالی پاکستان میں زیادہ تھی۔ اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے اور ہنگامی طور پر اپنے عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کرنے کے لئے موبائل فون پر رابطے کرتے رہے۔

سوات والوں پر کیا بیتی؟

سوات میں شدید زلزلے کے دوران دیواریں گرنے اور بھگدڑ مچنے سے بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کالام روڈ بھی ٹریفک کے لئے بند ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق شدید زلزلے کے دوران مدین کے گاؤں قندیل میں مکان کی دہوار۔گرنے سے تیرہ سالہ بچی حسنہ جاں بحق ہوئی جبکہ شموزئی کے گاؤں چونگئی میں دیوار گرنے سے پندرہ سالہ لڑکا حمزہ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ سیدوشریف اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں 40 سے زائد زخمی لائے گئے ہیں جن میں سے زیادہ تر ہاسٹلز کے طلباء وطالبات ہیں جو بھگدڑ کے دوران گرنے سے زخمی ہوئے ہیں ۔ علاوہ ازیں زلزلے کے ڈر کے باعث درجنوں افراد کی حالت غیرہونے پر اسپتالوں میں لایا گیا ہے ۔ ضلع بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے خود تمام صورتحال کی خود نگرانی کی ،ریسکیو کی جانب سے بھی کئی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گوجر خان میں نو بیاہتا دلہن زخمی

WhatsApp Image 2023 03 21 at 23.25.34
راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان میں ٹرنک بازار اور سبزی منڈی کے سنگم پر خستہ حال عمارت کی چھت شدید زلزلہ کے باعث کار پر گرجانے سے کارنمبرRI200 کی چھت،فرنٹ اور بیک کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کارمیں بیٹھی 28سالہ نو بیاہتا دلہن زخمی ہوگئی، ٹی ایچ کیو سپتال سے فوری طبی امداد کے بعدگھر منتقل کر دی گئی،

راولپنڈی میں 5 افراد بے ہوش

راولپنڈی شہر کے پانچ مختلف مقامات پر5 افراد بے ہوش ہوئےجبکہ ایک  شخص کے کھڑکی سے چھلانگ لگانے کی کال موصول ہوئی، جس پر قریبی ایمبولینسیں موقع پر پہنچی، مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اہسپتال منتقل کر دیا گیا یہ واقعات گریسی لائن ۔سکستھ روڈ کے قریب ہوٹل ۔ آ شیانہ چوک آلہ آباد ۔ہارون چوک کری روڈ۔ کمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں پیش آئے ،

ایبٹ آباد میں شہید کانسٹیبل کی بچی خوف سے جاں بحق

ایبٹ ٓباد میں زلزلے کے دوران خوف سے 13 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ ہسپتال زرائع کے مطابق نڑیاں کی رہائشی صنم وحید زلزلے کے ڈر سے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی۔ بچی کو لےکر ڈی ایچ کیو ہسپتال لایاگیا جہاں ڈاکٹر نے بچی کی موت کی تصدیق کر دی۔ جاں بحق ہونے والی بچی پولیس کے شہید کانسٹیبل کی بیٹی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481