اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹرمپ پھنس گئے؟ فرد جرم عائد ہونے کا امکان

بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پھنس گئے ہیں کیونکہ  2016 کی انتخابی مہم کے دوران ایک امریکی اداکارہ کو رقم دینے کے معاملے پر نیویارک کی عدالت میں  پیر یا بدھ کو  ٹرمپ کیخلاف فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے۔
اس حوالے سے اب تک موصولہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک مین ہیٹن کی عدالت کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم دوسری طرف نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے سیکیورٹی انتظامات کو معمول کی کارروائی قرار دیا ہے۔
جبکہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کسی ناخوشگوار صورتحالسے نمٹنے کیلئے ضروری  اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری یا فرد جرم کی صورت میں حامیوں کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ ٹرمپ کا کیس کسی بھی موجودہ یا سابق امریکی صدر پر مجرمانہ الزام کا امریکی تاریخ کا یہ پہلا کیس ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481