ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
سرکل بکوٹ کے تاریخی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بکوٹ میں تقریب تقسیم انعامات و یوم والدین منعقد کی گئی جس میں بہت بڑی تعداد میں عوام علاقہ، سابق طلباء اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔اس موقع پر بکوٹ ہائی سکول کی درخشاں تاریخی حیثیت بحال کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور اس سلسلے میں بھرپور تعاون کا اعادہ کیا گیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وقاص زاہد عباسی نے اپنے سکول کے لئے 35لاکھ سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل لیب دی اور ہونہار طلبہ کے لئے اپنی کمپنی میں ہر سال سکالرشپ آفر کی۔
انچارج پرنسپل شہزاد عباسی اور سٹاف نے عوام علاقہ سے عہد کیا کہ ماضی کی اس تاریخی مادر علمی جس سے پڑھ کر پاکستان اور بیرون ملک مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اعلی عہدوں تک جانے والوں کی طرح نئے عزم سے طلباء کی بہترین فصل تیار کر کے ملک وقوم کو دیں گے ۔شہزاد عباسی نے کہا کہ بکوٹ ہائی سکول کو ایبٹ آباد کا بہترین ماڈل سکول بنا کر دم لیں گے ۔چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ حسام جمشید عباسی اور ممبران ویلج کونسل بکوٹ نے بھی سکول سٹاف سے بھرپور تعاون اور مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
تفصیلات کے مطابق بکوٹ گورنمنٹ ہائی میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا اور خوبصورت ٹیبلو پی ٹی شو ماڈلز کے ذریعے تعیلمی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی ۔اردو انگریزی زبان میں تقاریر اور بہترین نظم و ضبط کے ساتھ مہمانوں کو سکول طلباء کی طرف سے استقبالیہ پر حاضرین نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔اس تقریب سے وقاص زاہد عباسی ۔چئیرمین حسام جمشید عباسی چئیرمین افتخار عباسی ۔معروف مصنف چئیرمین یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان حنان علی عباسی ۔سابقہ جنرل سکریٹری پریس کلب ایبٹ آباد نوید اکرم عباسی ۔ نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ حافظ عبید الرحمن عباسی اینکر ۔صحافی نصیر عباسی ۔قاضی جاوید ارشد مولانا بنیامین قریشی ۔ ماہر تعلیم سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر قاضی سعید۔پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول بیروٹ امتیاز عباسی۔ صداقت تاج ۔ارشد عباسی کونسلر مہتاب انجم عباسی اور دیگرنے بھی خطاب کیا ۔ شرکا نے طلباء اور سکول سٹاف کے ساتھ بھرپور تعاون اور شاندار پروگرام منقعد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔اس پروگرام کے انعقاد میں سید عارف شاہ، متہاب انجم عباسی ،سردار آفتاب کرمداد عباسی ،شاہد حیات اعوان، فیصل قیوم ۔حسام جمشید ۔بختیار نیاز عباسی سردار شفیق کا خصوصی تعاون شامل رہا ۔پروگرام کے اختتام پر پچاس سے زائد طلباء کو بورڈ امتحان اور سکول امتحان نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں پر شیلڈز میڈل اورسٹاف کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا ۔دو اساتذہ بشارت عباسی تنویر عباسی کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکو اعزاز کے ساتھ رخصت کیا گیا جس پر انھوں نے اظہار تشکر کیا ۔








