اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غزل

images 2

🖊️ غزل  ✒️

 

ہَم کَریں بات دَلِیلُوں سے تو رَد ہوتی ہے
اُس کے ہونٹوں کی خَموشِی بِھی سَند ہوتی ہے

سانس لیتے ہوئے اِنساں بِھی ہیں لَاشوں کی طرح
اَب دَھڑَکتے ہوئے دِل کی بِھی لَحد ہوتی ہے

جِس کی گَردَن میں ہے پَھندا وہی اِنسان بَڑا
سُولِیوں سے یَہاں پَیمائشِ قَد ہوتی ہے

شُعبدہ گَر بِھی پَہنتے ہیں خَطِیبوں کا لِباس
بولتا جَہل ہے، بَد نام  خِرَد  ہوتی ہے

کُچھ نہ کَہنے سے بِھی چِھن جاتا ہے اِعجاز سُخَن
ظُلم سَہنے سے بِھی ظَالِم کی مَدَد ہوتی ہے

✒   مُظَفَرؔ وارثی
landscape 3 2 1678506509800


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481