اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چینی ثالثی میں سعودی عرب ایران معاہدہ ہو گیا، سفارتی تعلقات بحال

WhatsApp Image 2023 03 11 at 02.38.22

چین کی ثالثی کے نتیجے  میں سعودی عرب اور  ایران معاہدہ ہو گیا جس کے تحت دونوں ملکوں نے  سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے، معاہدے کے تحت دو ماہ کے دوران دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے لے  ایک دوسرے کے دارالحکومت میں اپنے اپنے سفارتخانے کھولیں گے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا، چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران نے تعلقات کی بحالی پر اتفاق کرلیا ہے۔

دریں اثنا پاکستان نے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی مدد سے سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا خیرمقدم کرتا ہے، یقین ہے کہ یہ اہم سفارتی پیشرفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔

دفتر خارجہ کےبیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چین کی دور اندیش قیادت کے کردار کے علاوہ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ذہین قیادت کو سراہتے ہیں۔ بیان کے مطابق پاکستان مشرق وسطیٰ اور خطے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، امید ہے کہ یہ مثبت قدم علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کیلیے ایک راستے کا تعین کرے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481