اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی سے سرکاری آٹے کی اسمگلنگ کا انکشاف

WhatsApp Image 2023 03 10 at 18.11.05

راولپنڈی سے مردان سرکاری آٹے کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔پیرودھائی موڑ سےشہ زور،کرولا، ایکس ایل آئی اور دیگر  گاڑیوں میں  روزانہ سو  سے 120 تھیلے  اسمگل کئے جا رہے ہیں۔سبز کےبجائے سفید تھیلوں میں آٹا پیکنگ کے باعث سمگلنگ میں آسانی، مٹھی گرم ہونے پر متعلقہ حکام خاموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی موڑ راولپنڈی غوثیہ اڈے کے قریب سے سستا سرکاری آٹا    سمگل کیاجانے لگا،مردان سے آنے والی کرولا، ایکس ایل آئی ، شہزور گاڑیوں میں چھپا کر سستا سرکاری آٹا سنگجانی موٹر وے کے راستے سمگل کیاجاتاہے،انٹرچینج سے سی پیک روٹ کے ذریعے یہ دھندہ جاری ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹی گاڑیوں میں سو سے ایک سو بیس تھیلے سمگل ہورہے ہیں اور راستے میں پولیس کی مٹھی گرم کرکے دیدہ دلیری کے ساتھ یہ دھندہ کیاجارہاہے ،

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس سارے مکروہ فعل میں سرکاری ملوں کی ملی بھگت بھی شامل ہے ، سرکاری آٹا سبز تھیلوں کے بجائے سفید تھیلوں میں پیک کئے جانے  کے باعث اس کی سمگلنگ آسان ہے ، عوامی حلقوں نے فوڈ انسپکٹر پنجاب سمیت تمام ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آٹے کی سمگلنگ روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481