اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ریاست کے ساتھ کسی کو کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے.تنویر الیاس

PM AJK 3 1

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ریاست کے ساتھ کسی کو کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔جس جگہ پاﺅں رکھتا ہوں وہاں سے دھواں اٹھتا ہے ، ریاست کے چند ملازمین نے آف شور کمپنیاں بنا رکھی ہیں،ان کے تمام ثبوت اکٹھے کر چکے ہیں۔ قانون کے شکنجہ سے کوئی نہیں بچ پا ئے گا۔عملی طور ریاست کو یرغمال بنا دیا گیا ہے۔ہم ٹیکنو کریٹ نہیں ہیں ،ہماری جڑیں عوام میں موجود ہیں۔یہ ریاست ہائی جیک ہونے کے لیے نہیں بنی تھی ،ہمارے اسلاف نے بے پناہ قربانیاں دے کر یہ خطہ حاصل کیا تھا۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو 35سے 40کروڑ روپے دے کر لگتے ہیں۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والی تمام 196خواتین کو فی الفور مستقل کیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے بعد ہماری کوئی ماں،بہن ، بیٹی کنٹریکٹ پرملازمت نہیں کر ےگی۔ آزادکشمیر میں اگر کہیں بھی خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ہے تو نوٹس میں لایا جائے ‘مجرموں کو نشان عبرت بناﺅں گا۔مقبوضہ کشمیر کی ان جرات مند اور نڈرماﺅں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ہندوستان کے جبر و استبداد کے سامنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں ، مقبوضہ کشمیر کی جرات مندخواتین نے تحریک آزادی کےلئے قربانیوں کی جو لازوال داستان رقم کی ہے اس کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا‘اگر کوئی ایسا کرے گاتو اس پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا۔ عورت کو اللہ رب العزت نے باوقار بنایا ہے ، خواتین کو جو مقام اسلام نے دیا وہ کہیں اور نہیں ،آقا دو جہاں نبی اکرم ﷺاپنی بیٹی حضرت فاطمہؓ کے احترام میں کھڑے ہو جاتے تھے‘یہ عورت کا مقام ہے جو رحمت اللعالمین ﷺ نے طے کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  عالمی یوم خواتین پروگرام کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد وزیر منصوبہ بندی چوہدری رشید بھی موجود تھے۔

اس موقع وزریراعظم آزادکشمیر نے خواتین ورکرز کے لیے 25 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آزاد کشمیر کے اندر حالیہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو نمائندگی دے کر کے اپنا فرض ادا کیا ہے۔مظفرآباد، باغ، پوچھ، میرپور، کوٹلی محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام پانچ ورکنگ ویمن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا۔ملازم پیشہ خواتین کے لیے 10 ڈے کیئر سینٹرز کا قیام عمل میں لایا۔ہنر مند خواتین کی بنائی مصنوعات کی فروخت کے لیے لاہور اسلام آباد میں ڈسپلے سنٹرزکا قیام کے علاو ¿ہ مظفرآباد آباد شہر میں خواتین کی سفر سہولت کے لیے پنک بس سروس کا قیام عمل میں لایا، ہے۔ ویمن ڈویلپمنٹ کے ادارہ جات میں خواتین کے لیے11 نئے ٹریڈز میں جدید فنی تربیت کا اجراءسے 1650خواتین مستفید ہوں گی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481