اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لاہور میدان جنگ بنا رہا ۔ پولیس شیلنگ سے تحریک انصاف کارکن جاں بحق

WhatsApp Image 2023 03 08 at 23.55.25

لاہور ( کوہسار نیوز )لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود تحریک انصاف کی انتخابی ریلی نکلنے کے بعد پولیس کے ساتھ جھڑپوں اور شیلنگ کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ مظاہرین کے پتھراؤ اور جھڑپوں کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔پولیس کی جانب سے سخت ایکشن اور درجنوں کارکنوں کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا اور کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت کر دی۔
تحریک انصاف کی قیادت نے بدھ کو لاہور میں انتخابی ریلی کا اعلان کیا تھا جبکہ نگران صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی۔ بدھ کو لاہور ہی میں عورت مارچ بھی منعقد ہو رہا تھا جبکہ دوسری طرف جماعت اسلامی خواتین ونگ کی جانب سے حیا مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل کا میچ بھی جاری تھا جہاں حکومت اور انتظامیہ کو سخت ترین حفاظتی انتظامات کے ساتھ کھلاڑیوں کو پہنچانا تھا۔ اس صورتحال میں تحریک انصاف کی جانب سے نکالی جانے والی انتخابی ریلی پر پولیس اور انتظامیہ کے لیے چیلنج بن گئی۔پولیس نے ریلی کو روکنے کی کوشش کی تو زمان پارک کے گردونواح کا علاقہ اور شاہراہ قائد اعظم میدان جنگ بن گئی۔

WhatsApp Image 2023 03 08 at 18.21.10 WhatsApp Image 2023 03 08 at 18.21.11 3

پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں تحریک انصاف کے متعدد کارکن زخمی ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں درجن کے قریب پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار کارکن سڑکوں پر نکل آئے جنھیں کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔
پولیس کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کرکے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی کے انتباہ پر مظاہرین اور پولیس میں  تصادم شروع ہو گیا جو وقفے وقفے سے کئی گھنٹے تک جاری رہا۔
تحریک انصاف کے کارکنوں نے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے لائی جانے والی واٹرکینن پر بھی ہلہ بول دیا جبکہ پولیس نے واٹرکینن کے ساتھ آنسو گیس کا اندھا دھند استعمال کیا۔اس دوران پی ایس ایل میچ کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی کے ساتھ اسٹیڈیم منتقل کرنا تھا جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کے مشتعل کارکن پولیس کے ساتھ تصادم کی حالت میں تھے۔ تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ڈیڑھ سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے ایک درجن سے زائد لوگوں کو حراست میں لینے کی تصدیق سامنے نہیں آ سکی ۔
پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ زمان پارک کے گردونواح ، شاہراہ قائداعظم اور مال روڈ سمیت دیگر علاقوں میں جاری رہا۔ اسی دوران تحریک انصاف کا یہ دعوی سامنے آیا کہ ان کا ایک کارکن پولیس تشدد سے جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی بلال نامی یہ کارکن شیلنگ سے زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں چل بسا۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مرحوم علی بلال کے والد کو زمان پارک بلا کر ان سے ملاقات کی اور حکومتی ذمہ داروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔
تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران عمران خان کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا کہ انتخابی ریلی ملتوی کردی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کشیدگی کی فضا پیدا کر کے انتخابات سے فرار اختیار کرنا چاہتی ہے تاہم اسے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481