اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزادکشمیرمیں خالی بلدیاتی نشستوں پرانتخابی شیڈول کااعلان

azad kashmir

آزادکشمیر الیکشن کمیشن نے مختلف وارڈز اور ضلع کونسلز میں سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواران کے استعفوں اور بعض پولنگ اسٹیشنز وارڈز میں پولنگ مکمل نہ ہونے کے باعث ری پولنگ اور نئے انتخابی شیڈول کا اعلان نوٹی فیکیشن کے ذریعے کر دیا ہے جس کے مطابق خالی رہ جانے والے وارڈز ضلع کونسلز کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی 10تا13مارچ 2023شام 04:00بجے تک داخل کروائے جا سکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14مارچ 2023کو کی جائے گی ، فہرست اہل امیدواران کی اشاعت 14مارچ2023( جانچ پڑتال کے فوری بعد ) ،کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف اپیلنٹ ٹریبونل کے پاس اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 15مارچ2023دوپہر 02:00بجے تک مقرر ہے۔ اپیلنٹ ٹریبونل کی طرف سے اپیلوں پر سماعت و فیصلہ جات 16مارچ2023مقرر کی گئی ہے بطور امیدوار دستبرداری کی آخری تاریخ 17مارچ2023دوپہر 12:00بجے تک، امیدواران کی حتمی فہرست کی اشاعت 17مارچ2023( دستبرداری کے فوری بعد 1:00بجے دن ) ، انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 17مارچ 2023شام 4:00بجے تک، انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے ساتھ امیدواران کی حتمی فہرست کی اشاعت 17مارچ2023کو ہو گی۔ پولنگ 22مارچ 2023بروز بدھ صبح 08:00بجے تا شام 05:00بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
یہ امر واضح رہے کہ جن وارڈ ز میں نتائج بوجہ لڑائی جھگڑا رکے تھے یا کیس اور وجہ سے صرف پولنگ والے دن پولنگ نہیں ہو سکی تھی وہاں پر صرف پولنگ کا عمل ہو گا۔ نئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہو ں گے اور وہی لوگ انتخابات میں حصہ لیں گے جو کہ پہلے سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں صرف ان وارڈز میں کاغذات نامزدگی جمع ہو ں گے جو وارڈز کسی رکن کے استفعی ٰ یا نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی ہیںاور دوبارہ انتخابات ہونا ہیں وہاں پر نئے سرے سے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔ جن وارڈ ز میں صرف پولنگ رکی تھی یا نتائج کا اعلان نہیںہو سکا تھا ان وارڈز میں حصہ لینے والے ایسے امیدواران جنہوں نے قبل ازیں اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس داخل کروا رکھے ہیں انہیں اپنے کاغذات نامزدگی دوبارہ داخل کروانے کی ضرورت نہ ہے انہیں پہلے سے داخل کردہ کاغذات نامزدگی کی بناءپر انتخابات میںحصہ لینے کا قانونی استحقاق حاصل ہے۔ یہ بات ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481