اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف نے بزنس کمیونٹی کو تحفظ کا یقین دلادیا

سانحہ پشاور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرےلایا جائے گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پاکستان کی ٹاپ بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی اور تاجر برادری کو یقین دلایا کہ انہیں ہر لحاظ سے تحفظ فراہم کیا جائے گا اور مشکل وقت جلد ختم ہونے کی امید ہے۔
سپہ سالار نے یقین دلایا کہ فوج سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اس موقع پر بتایا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ان سے ملاقات کرنا چاہتے تھے تاہم انہوں نے معذرت کر لی کیونکہ ان کا خیال ہے کہ  سیاستدانوں کو آپس کے معاملات خود طے کرنے چاہیے۔ انہوں نے تاجر برادری کو پیغام دیا کہ ملک میں اس وقت مسائل ضرور ہیں مگر سب کچھ برا نہیں ہے ہم سب مل کر ملک کو مسائل سے نکالنے میں حالات کا مقابلہ کریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجر برادری کو آئی ایم ایف پروگرام پر بریفنگ دی جبکہ آرمی چیف نے اعتماد دلایا۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں زیادہ تر معاشی معاملات پر گفتگو ہوئی تاہم کچھ سیاسی معاملات بھی زیر بحث آئے۔ اسحاق ڈار نے مستقبل کی معاشی توقعات کے حوالے سے اعداد و شمار بتائے۔وزیر خزانہ نے بزنس کمیونٹی کو یقین دلایا کہ آئی ایم ایف سے جلد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا ، جون میں ہم عالمی ادارے کا یہ پروگرام مکمل کریں گے اور پھر آئندہ کی معاشی حکمت عملی کے حوالے سے اپنے آپشنز دیکھیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا رویہ ماضی میں کبھی اتنا سخت نہیں رہا ، اس وقت آئی ایم ایف پروگرام کے ذریعے پاکستان کو مجبور کیا جا رہا ہے سخت سے سخت شرائط منوائی جاسکیں، چین کو یہ بات سمجھ آگئی تھی اس لیے چین سے پاکستان کو فوری طور پر ڈپازٹس مل گئے، مگر آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے کے ساتھ دیگر دوست ممالک، بین الاقوامی اداروں سے بھی پیسے مل جائیں گے اور صورت حال بہتر ہوجائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481