اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی میں سستا سرکاری آٹا بیچنے والے بھی ڈکیتوں کا نشانہ بن گئے

مری میں فائرنگ سے بیروٹ کا نوجوان زخمی
راولپنڈی میں سستا سرکاری آٹا بیچنے والے بھی ڈکیتوں کا نشانہ بن گئے، جھنڈا چیچی کے قریب  مسلح موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے نقدی ، موبائل فون چھین کر فرارہو گئے،
اس حوالے سے تھانہ سول لائن میں  مقدمہ درج کراتے ہوئے کامرن محمو د نےبتایا کہ میں نے ڈرائیور امین اور مزدور زاہد کی مدد سے جھنڈا چیچی کے مقام پر سستا سرکاری آٹا فروخت کیا اور جب سیل ختم کر کے  ہم تینوں واپسی  کیلئے گاڑی میں بیٹھے تو دو موٹرسائیکل سوار آئے اور گن پوائنٹ پر نقدی تین لاکھ 32 ہزار روپے اورموبائل فون  چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،واضح رہے کہ راولپنڈی اور گرد و نواح میں ڈکیتی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے جس سے عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481