اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

برطانیہ میں مقیم مری کےشہری کی سینکڑوں کنال اراضی پر قبضہ

WhatsApp Image 2023 03 07 at 21.23.36 1

مری (خصوصی رپورٹ)نصف صدی سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہری جاوید اقبال عباسی کو مری میں موجود ان کی کروڑوں روپے مالیت کی سینکڑوں کنال وراثتی اور شاملاتی  اراضی سے محروم کردیاگیا۔ پاکستان اور برطانیہ کی دہری شہریت کے حامل اورسیزپاکستانی مری کے رہائشی جاوید اقبال عباسی کے مطابق ہر حکومتی اور سرکاری دروازے پر دستک دینے کے باوجود  دادری نہ ہو سکی ،عدالتوں سے رجوع کیا تو فیصلے حق میں آنے کے باوجودمحکمہ مال ومری انتظامیہ اراضی کا قبضہ واگزارنہ کرا سکی جبکہ گزشتہ چندروزسے اراضی  پر ہیوی مشینری کے زریعے زمین اور درختوں کی کٹائی کی جارجی ھے اورمبینہ طورپرچیڑ کے 30 بڑے سبزدرخت بھی کاٹ دیئے گئے ۔جاوید عباسی کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بھی شاملآتی زمین کی خریدو فروخت کے حوالے سے واضح احکامات موجود ہیں مگرمحکمہ مال اور جنگلات کی ملی بھگت سے میری اراضی پر قبضہ کیا جارہا ہے۔

WhatsApp Image 2023 03 07 at 21.23.36 WhatsApp Image 2023 03 07 at 21.23.37

جاویدعباسی کے مطابق محکمہ مال مری اور لینڈ مافیا کی ملی بھگت نے مجھے میری مری ایکسپریس دے سے ملحقہ سینکڑوں کنال اراضی سے محروم کر دیا۔ وزیر اعظم پورٹل پر 11 مرتبہ تحریری شکایات بھی درج کروائیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی، میرے حق میں ڈگری اور عدالتی فیصلے بھی موجود ہیں لیکن طاقتور مافیا عملدرآمد نہیں ہونے دے رہا۔اس کے برعکس لینڈ مافیا نے میری اراضی پرتعمیرات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے میں نے اپنی ایک مرلہ اراضی بھی فروخت نہیں کی مگر با اثر لینڈ مافیا مبینہ طورپراراضی دوسری جگہوں سے فروخت کر کے قبضہ میری اراضی کادے رہا ہے اور اس طرح میری سینکڑوں کنال اراضی ہتھیائی گئی ہے ۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےجاوید عباسی نے بتایا کہ خسرہ نمبر 112 ,114 پر عدالتی فیصلہ موجود ہے جس پرکسی قسم کا کام نہیں ہو سکتا مگرعدالتی فیصلہ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارجی ھےپولیس انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں ۔ عدالتی سٹے آرڈر کے باوجود جدی شمالاتی زمین پر درختوں کی کٹاٸی اور تعمیرات کی جارہی ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ مری انتظامیہ ،محکمہ جنگلات،،پولیس اور محکمہ مال قبضہ مافیا کے آگے بے بس نظر آتے ہیں۔

جاوید عباسی نے بتایا کہ میں موضع ڈنہ آوائن یوسی نمیل تحصیل مری کا رہائشی ہوں اور  کئی سال سے بمع فیملی برطانیہ میں مقیم ہوں پاکستانی اور برطانیہ کی دہری شہریت رکھتا ہوں۔ میری چدی ملکیت 249 کنال اور 583 کنال شاملات پر مشتمل اور کھیوٹ نمبر 103 میں بمطابق مثل حقیقت 57/1956 کا مالک ہوں مگر  بیرون ملک ہونے کے دوران میری قیمتی جدی اراضی سے محروم کر دیا گیا ہے جس کے خلاف میں نے عدالت سے رجوع کیا عدالت کی طرف سے کیس کا فیصلہ میرے حق میں ہونے اور ڈگری جاری ہونے کے باوجود محکمہ مال  اور لینڈ ریکارڈ مری کی جانب سے با اثر لینڈ مافیا کی ملی بھگت کے باعث آج تک عدالتی فیصلے پر بھی عمل درامد نہیں کیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ میں نےانگلینڈ سے آن لائن اپنا کیس ڈپٹی کمشنر پراسیکیوشن اور سیز کمیشن بحوالہ ‏373530-1 no مورخ 31-3-2016 درج کرایا جس کا بھی کوئی حل نہ نکلا۔ جاوید عباسی نے  صدر مملکت،چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیراعظم، وزیر اعلی پنجاب  اور دیگر حکام سے اپیل کی کہ ان کی اراضی سے غیر قانونی قبضہ واگزارکرایاجائے اورمیری اراضی پرہرقسم کی تعمیرات اورخرید و فروخت پر پابندی لگائی جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481