Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اے مرگ

IMG 20230121 181117 4

 

Picsart 23 03 07 16 12 34 192

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نازیہ درانی ۔۔۔ پشاور

 

اردو ترجمہ

اے اجل !!!
میں تجھ سے خائف تھی۔
وجود کے بے حرکت ہونے پر
اور اپنے مستقبل کے تصور پہ
میرے بچے اور،،،،،،،،،،،
اور بہت سے عزیز و اقارب کی
آنکھوں کے آنسوؤں کو
اپنے لیے عذاب سمجھا
اسی سوچ نے تاحیات پریشان رکھا کہ
جب مرے بے حرکت وجود پر نوحہ کریں گے
اک عمر یہی تصور تھا
ہاں جو ذہن پر حاوی رہا
لیکن شکر کہ میرا دل
وقت کے سمجھانے سے
رویوں کے دکھانے سے
سکون پا گیا، قرار پاگیا
میں نے محسوس کیا کہ
صبر کرسکتے ہیں وہ
اور مجھے ترے سپرد بھی کرسکتے ہیں
اس لیے اب یہ خوف نہیں رہا
اپنے وجود کو تیرے سپرد کرنے سے
میں نہ اداس ہوں اب
نہ احساس پہ بوجھ رہا
میرے کندھے بھی ہلکے ہیں
اب میں یہ سوچ کے پرسکون ہوں کہ
میں اپنے وجود کے لئے
سب کے احساس کے
جھنجھٹ سے آزاد ہوں
اب یہ وہم نہیں
کہ چھوڑ جاؤں گی
رشتے ہار جاؤں گی
اے اَجل تجھ سے ڈر جاؤں گی
میری دہلیز پر آؤ گی جب
تو مجھے مسرور پاؤ گی
مجھے تم با وفا پاؤ گی
مجھ کو شاد پاؤگی

نازیہ درانی

IMG 20230304 170102 729


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481