اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈیجیٹل مردم شماری: خودشماری کی تاریخ میں سات روزہ توسیع

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ

ملک میں ہونے والی  پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے موقع پر خودشماری کی ڈیڈلائن میں سات روزہ توسیع کااعلان کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق خود شماری کی ڈیڈ لائن جمعہ کی رات 12 بجے ختم ہو رہی تھی لیکن اب ابتدائی طور پر خود شماری کے لیے 7 دن کی توسیع کی گئیہے جس کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔خود شماری میں توسیع کا فیصلہ کمیٹی اجلاس میں کیا گیا، خود شماری میں ایک ہفتے سے زائد توسیع کی تجویز بھی زیرغورہے۔

ترجمان کے مطابق خودشماری کرنے والوں کی تعداد بڑھنےکے باعث ویب سائٹ پر لوڈ بڑھ گیا، اب تک 80 لاکھ سے زائد افراد نے خود شماری ویب سائٹ کا وزٹ کیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک میں خود شماری کا عمل 20 فروری سے شروع ہوا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481