اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آبادمیں ایک ہی خاندان کے4 افرادکےاندھے قتل کا ملزم پکڑاگیا

WhatsApp Image 2023 03 02 at 15.25.48

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
ایبٹ آباد کے تھانہ نواں شہر کے گاؤں گلی بنیاں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے اندھے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔قاتل مقتولین کا حقیقی خونی رشتہ دار نکلا جس نے اپنی سگی پھوپھی اس کے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے بہیمانہ قتل کے بعد ثبوت مٹانے کیلئے ان کے گھر کو آگ لگا دی اور اس سے پہلے لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات بھی لوٹ لئے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل نے جمعرات کے روز  میڈیاکو بریفنگ دی جبکہ اس موقع پرمقتولین کے ورثاء اور بچوں کے والد خالد عباسی بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

۔تفصیلات کے مطابق 9فروری 2023 کو تھانہ نواں شہر گاوں گلی بنیاں میں خالد محمود عباسی کے گھرکو نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے کے نتیجے میں  اس کی بیوی ث۔20 سالہ بیٹی دو بیٹے 22 سالہ معین اور 15 سال کا عبدالمعز بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

WhatsApp Image 2023 03 02 at 15.25.47 1مقتول بھائی معین اور معز کی فائل فوٹو

پولیس کو اموات کا سبب آتشزدگی بتائی گئی جبکہ ورثا نے لاشوں کا پوسٹمارٹم کرانے سے بھی انکار کر دیا تھا۔بعد ازاں شک کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل کی قیادت میں سی ٹی ڈی ۔ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اور تھانہ دار نواں شہر سردار واجد کی ٹیم نے خصوصی تفتیش کی  اور سائنسی بنیادوں پر جدید ٹیکنالوجی کی مددسے تحقیقات کی جس کی بنیاد پر ملزم جواد عرف جیدی ولد مشتاق سکنہ گلی بنیاں کو گرفتار کر لیا گیا جس نے بتایا کہ اس نے پہلے اپنی پھوپھی کے بیٹوں کو پھر بیٹی اور اس کے بعداپنی حقیقی پوپھی ثمینہ کو  قتل کیا پھر گھر سے 5 تولے سونا دو لاکھ 75 ہزار نقدی چوری کئے۔ اس واردات کو چھپانے کے لیے مقتولین کے ساتھ ان کے گھر کو بھی آگ لگادی تاکہ جرم چھپ جائے۔

پولیس نے زیر دفعہ 302۔380۔436۔427۔209۔مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے اور وہ پہلے بھی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481