اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عدالتی فیصلےکےباوجود عمران خان الیکشن کےحوالےسے ابہام کاشکار

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالتی فیصلےکےباوجود  الیکشن کےحوالےسے ابہام کاشکار ہیں۔

انہوں نے  اپنے ویڈیو لنک خطاب میں کہا ہے کہ اب بھی فضا بنی ہوئی ہے کہ شاید 90 دن میں الیکشن نہ ہوں، ان کا کہنا تھا کہ

وزیر قانون نے شرمناک بیان دے کر عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

عمران خان نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کو اپنی جماعت اور قوم کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ امیر ملک میں انصاف، قانون کی حکمرانی ہے

، سپریم کورٹ نے قانون کی حکمرانی کیلئے فیصلہ کیا،

پہلے بھی ایسے فیصلے ہوتے تو پاکستان خوشحال ترین ملک ہوتا،

قانون اور انصاف خوشحالی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،

نواز لیگ نے آزاد عدلیہ کو کبھی پسند نہیں کیا،

ان لوگوں نے جب سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا تو لوگوں میں شعور نہیں تھا،

اس لئےکچھ عرصے بعد معاملہ ختم ہوگیا، آج سوشل میڈیا کے دور میں ایک گھنٹے میں سب پتہ چل جاتاہے، اس لیے یہ لوگ بےنقاب ہوئے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ پیسے خرچ کرکے، حرام کے پیسے سے لوگوں کو خرید کر حکومت میں آتے ہیں،

انہوں نے قانون بدل کر 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز معاف کرائے۔

جب سے ہماری حکومت گئی ، اس وقت سے اب تک ہم 37 میں سے 30 ضمنی الیکشن جیت چکے ہیں

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481