اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تھانہ بکوٹ اور تھانہ ناڑہ میں نئے ایس ایچ او تعینات

WhatsApp Image 2023 03 01 at 14.30.58

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی ) ایبٹ آباد سرکل بکوٹ کےتھانہ بکوٹ اور تھانہ ناڑہ کے تھانیدار پولیس سٹیشن سے پولیس لائن ایبٹ آباد بھیج دیئے گئے جبکہ نئے ایس ایچ او بکوٹ سردار نازک محمود اور تھانہ ناڑہ کے تھانیدار بشیر خان نے چارج سنھبال لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل نے ایبٹ آباد کے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے ۔ بکوٹ پولیس سٹیشن سے نصیر خان کا تبادلہ کر کے انہیں  پولیس لائن بھیجا گیا جبکہ تھانہ ناڑہ سے امتیاز خان کو تبدیل کر کے پولیس لائن لایا گیا ۔ان کی جگہ پولیس لائن سے بشیر خان کو تھانہ ناڑہ اور سردار نازک محمود کو تھانہ بکوٹ میں تعینات کردیا گیا ۔سردار نازک محمود اس سے قبل بھی تھانہ بکوٹ اور کوہالہ پولیس چوکی میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور عوامی سطح پر اچھی شہرت رکھتے ہیں ۔

WhatsApp Image 2023 03 01 at 14.30.57

عوام علاقہ تھانہ بکوٹ نے توقع ظاہر کی کہ سردار نازک محمود اپنے ٹیم لیڈر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل کی توقعات و معیار پر پورا اترتے ہوئے تھانہ بکوٹ اور کوہالہ و چمیالی پولیس چوکیوں میں اہلکاروں کی کارگردگی پر نظر رکھیں گے ۔عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ کوہالہ پولیس چوکی میں تعینات اہلکاروں کی آزادکشمیر اور سرکل بکوٹ کے عوام اور سیاحوں سے بدسلوکی کے معاملات پر بھی نو تعینات ایس ایچ او بکوٹ کو گہری نظر رکھنی ہوگی اور بداخلاق عملہ کا قبلہ درست کرنا ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481