اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہزارہ ڈویژن میں ساتویں خانہ و مردم شماری کا آغاز

WhatsApp Image 2023 03 01 at 13.59.33

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
کمشنر ہزارہ ڈویژن عامر سلطان ترین نے بدھ کے روز کمشنرآفس ایبٹ آباد پر مردم وخانہ شماری کا پہلا نمبر لگا کر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہزارہ ڈویژن میں ساتویں خانہ و مردم شماری کا آغاز کر دیا ۔ اس موقع پر ہزارہ ڈویژن کے لئے پاکستان ادارہ شماریات کے ڈویژنل کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر سید جواد علی شاہ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

رواں مردم شماری ملک تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے منعقد کی جارہی ہے جس میں شہری خود شماری پورٹل پر اپنے کوائف جمع کرا سکیں گے۔ جبکہ ادارہ شماریات کا عملہ گھر گھر جاکر ان کوائف کی تصدیق کرے گا ۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن عامر سلطان ترین نے ساتویں مردم شماری کا افتتاح کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آبادی اورگھروں وغیرہ کے اعدادو شماراکٹھے کرنے والی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں جو ان کے علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خانہ و مردم شماری کے لیے مطلوبہ اعدادوشمار ادارہ شماریات کو فراہم کرنا خود عام لوگوں کے مفاد میں ہے کیونکہ آپنے اعدادوشمار کی بنیاد پر مستقبل میں ان کے علاقوں کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے خصوصا دور دراز علاقوں کے عوام پر زور دیا کہ وہ مردم شماری ٹیموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔ادارہ شماریات کے ڈویژنل کوڈی نیٹرڈاکٹر سید جوادعلی شاہ نے اس موقع پر بتایا کہ ہزارہ ڈویژن میں مردم شماری دو مر حلوں میں مکمل کی جا ئے گی جس کے لئے پورے ڈویژن کو6207بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے اس میں پہلے مرحلے کے 16دنوں میں 3122بلاکس میں اور دوسرے مرحلے میں 3085 بلاکس میں خانہ مردم شماری کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہااس مقصد کے لئے 478سپر وائزر تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری مقامی انتظامیہ کی نگرانی میں کی جارہی ہے جس کے لئے پولیس،آرمی اور محکمہ تعلیم کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481