اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

WhatsApp Image 2023 03 01 at 15.54.33

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی ) ایبٹ آباد کے قدرتی ماحول کے تحفظ اور سرسبز ایبٹ آباد میں  خوبصورتی کے نئے رنگ بھرنے کےلئے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ۔
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن  اور شہری اتحاد ایبٹ آباد کے تحت بدھ کو  مرکزی عید گاہ میں اربن پلانٹیشن کا آغاز کیا گیا۔
اس  موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر ٹی ایم اے ایبٹ آباد شکیل حیات، تحصیل آفیسر ریگولیشن عابد خان، ڈسٹرکٹ آرکیٹیکٹ شعیب خان، صدر شہری اتحاد معین قریشی ایڈوکیٹ، کامران احمد ایڈوکیٹ، ساجد منیر، محمد اشرف لون، شہناز قریشی، شفیق احمد، عبدالرزاق گوہر، اشعر مسعود، فرقان خان، سعید قریشی مرکزی عید گاہ میں پودے لگا کر اربن پلانٹیشن کا مرکزی عید گاہ میں چنار کے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

اربن پلانٹیشن کے تحت مرکزی عید گاہ میں 30 مختلف پودے لگائے گئے جن میں چنار، چیڑ اور دیودار کے درخت شامل ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کیلئے اچھا ماحول میسر ہوگا.

اس موقع پر عوام کو پیغام دیا گیا کہ وہ ماحول کو بہتر بنانے اور تازہ ہوا کیلئے شجرکاری کریں کیونکہ درخت زندگی ہیں.دنیا میںایک درخت لگانے کے بدلے جنت میں گھر بنائیں.

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481