اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ابراہام لنکن کا اپنے بیٹے کے استاد کے نام خط

WhatsApp Image 2023 02 28 at 17.13.16

آج سے میرا بیٹا سکول شروع کر رہا ہے۔کچھ عرصہ تک یہ اس کے لیے معمول سے ہٹ کر اور نیا کام رہے گا اور مجھے امید ہے کہ آپ اس کے ساتھ نرمی برتیں گے۔ یہ اس کے لیے ایک مہم کی طرح ہے جو اسے تمام براعظموں سے روشناس کرا دے گی۔یہ ایڈونچر اس کے لیے ہر طرح کی جنگ، المیے اور امن سے بڑھ کر ہے اور اسے پورا کرنے کی خاطر یقین اور ہمت کے ساتھ ساتھ محبت کی بھی ضرورت رہے گی۔
استاد محترم !
آپ اس کا ہاتھ تھام کر بڑے پیار سے اسے وہ سب بتائیے گا جو اس کو سیکھنا ہے۔ اس کو یہ پڑھائیے گا کہ ہر دشمن کے بدلے ایک دوست بھی ہوا کرتا ہے۔اسے یہ بھی جاننا ہے کہ سارے آدمی سچے اور امانتدار نہیں ہوتے لیکن اسے آپ یہ بھی بتائیے کہ ہر مجرم کے عوض ایک ہیرو موجود رہتا ہے اور ہر ضمیر فروش سیاست دان کے سامنے ایک سچا لیڈر ضرور موجود ہوتا ہے۔
اسے سکھانا ہے کہ محنت کر کے کمائے ہوئے دس سینٹ مفت کے ایک ڈالر سے زیادہ قیمتی ہیں، اور امتحان میں نقل کرنے سے فیل ہونا زیادہ باعزت ہے۔ اسے یہ بھی سکھائیے گا کہ کھلے دل سے ہار کیسے قبول کرتے ہیں اور جیت کر اپنی خوشی کیسے مناتے ہیں ؟
اسے یہ سبق بھی پڑھائیے کہ تند مزاج اور اکھڑ سے اکھڑ انسان کے ساتھ نرم دلی سے پیش آئے۔ اگر آپ کر سکیں تو اسے حسد سے دور رکھیے گا اور خاموش قہقے کا راز سکھائیے گا۔اس یہ بتائیے گا کہ غم میں کیسے مسکراتے ہیں ؛ اور یہ بھی کہ آنسوؤں میں کوئی شرم نہیں۔اسے یہ بھی بتائیے گا کہ ہار میں بھی عظمت ہوسکتی ہے اور کامیابی میں شکست بھی ۔اسے سمجھا دیجیے کہ خوشامدی دوستوں سے کنارہ کش رہے ۔
آپ اسے کتابوں کے عجائبات ضرور بتائیے مگر اسے اتنا وقت بھی ضرور دیں کہ وہ آسمان کے پرندوں،سورج تک اڑتی شہد کی مکھیوں اور سبز پہاڑی پر اگے پھولوں کے عظیم راز جان سکے۔اسے سکھائیے گا کہ وہ اپنے خیالات پر یقین رکھے چاہے سب انہیں غلط قرار دیں۔
میرے بیٹے کو یہ قوت ارادی دیجیے کہ سارے لوگوں کی طرح ہجوم کے پیچھے نہ چلنے لگے۔اسے بتائیے کہ ہر ایک کی بات سنے،لیکن اسے یہ شعور بھی عطا کیجیے گا کہ جو کچھ بھی اس نے سنا ہو اسے سچ کی چھلنی سے گزارے اور وہی لے جو اس سے گزر کر آئے۔
اسے یہ بات سکھائیے کہ چاہے وہ اپنی صلاحیتوں اور ذہانت کا سب سے بڑھ کر معاوضہ لے لے ؛ مگر کبھی اپنے دل اور روح کی قیمت نہ لگائے۔اسے ڈٹ جانے کی ہمت دیجیے اور بہادری دکھانے والا صبر ۔اسے سکھائیے کہ وہ خود پر غیر متزلزل یقین رکھے کیونکہ اس طرح ہی وہ انسانیت اور خدائے عظیم پر ہمیشہ بھروسہ قائم کر سکے گا۔
میں آپ سے یہی کہتا ہوں ،ٹیچر!! مزید آپ دیکھیے کہ آپ کیا اور بہتر کر سکتے ہیں۔یہ میرا بیٹا ہے اور بہت اچھا بچہ ہے۔
اردو مترجم : حنظلہ خلیق (شرق پور، پنجاب)
Abraham Lincoln Letter’s to His Son’s Teacher
He will have to learn, I know, that all men are not just, all men are not true.
But teach him also that for every scoundrel there is a hero;
that for every selfish Politician, there is a dedicated leader…
Teach him for every enemy there is a friend, Steer him away from envy,if you can,
teach him the secret of quiet laughter.
Let him learn early that the bullies are the easiest to lick…
Teach him, if you can, the wonder of books… But also give him quiet time to ponder the eternal mystery of birds in the sky, bees in the sun, and the flowers on a green hillside.
In the school teach him it is far honourable to fail than to cheat…
Teach him to have faith in his own ideas, even if everyone tells him they are wrong…
Teach him to be gentle with gentle people, and tough with the tough.
Try to give my son the strength not to follow the crowd when everyone is getting on the band wagon…
Teach him to listen to all men… but teach him also to filter all he hears on a screen of truth, and take only the good that comes through.
Teach him if you can how to laugh when he is sad…
Teach him there is no shame in tears,
Teach him to scoff at cynics and to beware of too much sweetness…
Teach him to sell his brawn and brain to the highest bidders but never to put a price-tag on his heart and soul.
Teach him to close his ears to a howling mob and to stand and fight if he thinks he’s right.
Treat him gently, but do not cuddle him, because only the test of fire makes fine steel.
Let him have the courage to be impatient… let him have the patience to be brave.
Teach him always to have sublime faith in himself, because then he will have sublime faith in mankind.
This is a big order, but see what you can do… He is such a fine fellow, my son!


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481