اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اٹلی میں کشتی الٹنے سے خاتون ہاکی پلیئربھی جاں بحق

اٹلی میں کشتی الٹنے سے خاتون ہاکی پلیئربھی جاں بحق

اٹلی ( کوہسارنیوز)بہتر مستقبل کے خواب لیے اٹلی کے سمند ر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 4 پاکستانیو ں میں پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی بھی شامل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے

کہ اٹلی میں کشتی الٹنے سے خاتون ہاکی پلیئرشاہدہ رضا بھی جاں بحق ہو گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ہی وزارت خارجہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے اطلاع دی تھی
کہ اٹلی کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والے 62 افراد میں سے 4 پاکستانی بھی شامل ہیں جبکہ 16 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا ہے
فارن آفس کے مطابق کشتی میں 20 پاکستانی سوار تھے جو بہتر مستقبل کا خواب لیے غیر قانونی طریقے سے اٹلی جا رہے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ سفارتخانے کے ایک سینئر اہلکار نے

الٹنے والے بحری جہاز میں بچ جانے والے 16 پاکستانیوں سے ملاقات کی
، اٹلی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے پاکستانی اچھی جسمانی حالت میں لگ رہے تھے
اٹلی کے ساحلی علاقے کلابریا میں پیش آنےوالے حادثے میں

پاکستانی سفیر نے کشتی میں موجود 20 پاکستانیوں کی تصدیق کی تھی
اور کہا تھا کہ کشتی حادثہ میں 4افراد لاپتہ ہیں جبکہ 16 پاکستانی زندہ بچ گئے ہیں
سفارتی عملے نے 16 پاکستانیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی،

20 افراد میں مالاکنڈ،گجرات ،گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے نوجوان شامل تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481