اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(کوہسار نیوز)آج سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں آج رات گئے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونگی،
آج سے دو مارچ کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
آج رات سے دو مارچ کے دوران اسلام آباد ، لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گجرات ، نارووال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،

شیخوپورہ قصور ، ننکانہ صاحب میں بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی خان ،ملتان ، پاکپتن، سرگودھا ،بہاولپور بھکر ، میانوالی ، ساہیوال ، خانیوال اور لیہ میں

تیز ہواؤں اور گرج کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے
اسی دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے
بارانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث کھڑی فصلوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان کا خدشہ ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481