اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جیل بھرو تحریک پر جسٹس ناصرہ جاوید اقبال پھٹ پڑیں

WhatsApp Image 2023 02 28 at 20.14.12 1

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی بہو جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے پر اپنے بیٹے ولید اقبال کی کھنچائی کر دی جو اس وقت گرفتاری پیش کرنے کے بعد ایک جیل میں موجود ہیں۔
منگل کے روز ایک نیوز ویب سائیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ناصرہ جاوید اقبال نے جیل بھرو تحریک چلانے پر عمران خان کا نام لیے بغیر کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ جو لیڈر ہے وہ ضمانت لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے اور کارکنوں کو افطاری کے لئے آگے کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے ولید اقبال کو جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے سے منع کیا تھا۔ میرا کہنا یہ ہے کہ تحریک انصاف کو اس وقت انتخابی مہم چلانی چاہیے عوام کے خرچے پر جیل میں جا کر بیٹھنے کی حکمت عملی سمجھ سے بالاتر ہے ۔ ناصرہ اقبال کا یہ بیان میڈیا میں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا جس کے بعد بڑی تعداد میں چینلز اور صحافیوں نے ان سے رابطہ کیا تو جسٹس صاحبہ کدھر نرم پڑ گئیں اور کہا کہ سیاسی حکمت عملی اختیار کرنا سیاسی جماعتوں کا کام ہے وہ جو مناسب سمجھتے ہیں کریں ،میرا کا مشورہ دینا نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تنقیدی بیان کے بعد ولید اقبال نے اپنی والدہ سے رابطہ کر کے ان کی منت سماجت کی ہے اس کے بعد انہوں نے اپنا بیان واپس نہیں لیا مگر اس معاملے پر اپنا رویہ قدر نرم کر لیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481