اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تنویر الیاس حکومت نےعوامی ترقی کیلئے تاریخی اقدامات کئے۔ ترجمان

FP FC

023023
ترجمان وزیراعظم آزادکشمیرتوصیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سردارتنویر الیاس خان کی سربراہی میں قائم حکومت نے آزادکشمیر میں عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں۔بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد وزیراعظم آزادکشمیر کا دلیرانہ فیصلہ تھا،گنگا چوٹی ٹورازم فیسٹول ، پیرچناسی سنو فیسٹیول اور ہٹیاں بالا میں فیسٹیول کا انعقاد سیاحت کے فروغ کے لیے وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی کا عکاس ہے۔

تعلیمی پالیسی(2040۔2023 )، سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے کا منصوبہ ،ہنر مند خواتین پروگرام،قیمتی کشمیری شالوں کی تیاری سمیت پنک بس پروجیکٹ ، خواتین کے لیے تحریک انصاف کی حکومت کے تاریخی اقدامات ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا ایڈوائزرہمراہ وزیراعظم سردار زاہد تبسم اور کوآرینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر جبار خان مغل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں قائم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے صحافیوں کے لیے مراعات، صحافیوں کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے مظفرآباد میں 300 کنال اراضی اور کوٹلی میں کشمیر جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی کا اعلان، صحافیوں کی سکل ڈویلپمنٹ کے لیے جرنلزم اکیڈمی کا قیام اہم منصوبے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دارالحکومت مظفرآباد کو اسلام آباد ماڈل کی طرز پر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر تعمیر کا آغاز ہو چکا ۔مظفرآباد شہرکی مختلف شاہراؤں پر چھوٹی اور بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں، پہلی بار دارالحکومت میں بجلی کی مین لائنز کو زیرزمین بچھانے کے منصوبے کاآغاز کیا گیا ہے.توصیف عباسی نے کہا کہ زلزله 2005 میں متاثرہ خواتین و مردوں کے لیے خصوصی طبی بحالی مرکز قائم کیا جارہا ہے۔ 496 معلمین قران کی اپ گریڈیشن کے بعد انکی مستقل تقرریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے مساجد میں مفت بجلی کی فراہمی کا فیصلہ تاریخی قدم ہے۔مہاجرین.کے گزارہ الاؤنس میں 1500 روپےتک اضافہ اور مستحقین زکوٰة کے سالانہ زکوٰة کو 3000 سے بڑھا کر 36000 سالانہ کر دیا گیاہے. انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے جہیز فنڈ 11000 سے بڑھا کر 60000 روپے کر دیا  ہے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں مستحقین زکوت کو کچھ ریلیف مل سکے۔

آزادکشمیر میں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اتھارٹی کا قیام تاریخی کارنامہ ہے۔ ٹیکس کولیکشن کے نظام میں تاریخی اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس فائلز کی تعداد 5000 سے بڑھا کر 40000 ہو گئی ہےم آزادکشمیر میں پہلی بار کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ 2600 ایڈہاک ملازمین جنکی عمریں 40 سال یا 10 سال سروس ہو چکی تھی انہیں مستقل کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں اور دینی مدرسوں میں بچوں پر تشدد پر پابندی عائد کی گئی۔ ماحولیات کے تحفظ کیلئے آزادکشمیر میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی۔ 32 سال سے زیر التوا میرپور ڈرائی پورٹ کی تکمیل آخری مراحل میں ہے.مہاجرین جموں و کشمیر کی آبادکاری کے حوالے سے پختہ گھروں کی تعمیر کے لیے 13 ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔ آزادکشمیر میں پہلی دفعہ لکڑی کی تسبیح کا پراجیکٹ لگایا گیا جو دنیا میں کشمیر کی پہچان بنے گا۔انہوں نے کہا کہ معاون حصوصی برائے صحت ڈاکٹر سردار محمود احمد خان کی کوششوں سے موبائل ہیلتھ یونٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور ہسپتالوں میں شام کی شفٹ جس میں سرجن اور میڈیکل آفیسر خدمات سرانجام دیں گے جبکہ مظفرآباد کارڈیک ہاسپٹل کے لیے بھی فنڈ منظور کر لیے گئے ہیں جن سے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولت ملے گی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481