اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکل بکوٹ میں جنگلی جانوروں کاراج، درندوں نے بکریاں چیرڈالیں

WhatsApp Image 2023 02 26 at 20.50.39

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
ایبٹ آباد کے سرکل بکوٹ میں جنگلی جانوروں کا راج، یونین کونسل بیروٹ میں ایک ہفتے کے دوران پندرہ سے زائد پالتو جانوروں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ گذشتہ روز ایک شخص کی پانچ بکریاں درندوں نے چیر ڈالیں ۔محکمہ وائلڈ لائف کی مجرمانہ خاموشی سے آئے روز جنگلی سوروں ، چیتوں اور  بندروں کے بعد جنگلی کتے اور لکڑبگڑ بھی آباریوں میں گھس کر نقصان کرنے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بیروٹ کے محلہ چنجل میں عبدالرزاق نامی شخص کے گھر میں گھس کر جنگلی جانور نے پانچ عدد قیمتی پالتو بکریاں مارڈالیں، مقامی لوگوں کے مطابق یہ لکڑ بگڑ جیسے کسی درندے کی کارروائی ہے۔ اس سے قبل بیروٹ خورد اور یونین کونسل کے دوسرے دیہاتوں میں بھی پندرہ کے قریب پالتو جانوروں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ یونین کونسل بکوٹ ،بیروٹ، نمبل وغیرہ میں چیتوں، بندروں ،سوروں اور دیگر جنگلی حیات کے ساتھ جنگلی کتوں اور لکڑبگڑ جو کہ دریائے جہلم اور دوسرے نالوں کنیر کس بکوٹ نالہ ودیگر قدرتی چشموں کے آس پاس موجود ہیں، ان جنگلی جانوروں نے علاقہ میں فصلوں اور پھلدار پودوں کے ساتھ ساتھ پالتو جانوروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ علاقے کے عوام نے کمشنر ہزارہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور دیگر انتظامی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جن غریب لوگوں کے نقصانات ہوئے ان کو معاوضہ دیا جائے اورمحکمہ وائلڈ لائف کی غفلت پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے جو میڈیا پر اپنی جھوٹی کارکردگی بیان کرتے نہیں تھکتے، ان کو گلیات سرکل بکوٹ کے عوام کے جان و مال کی کوئی پروا نہیں ۔

عوامی  حلقوں کا کہنا ہے کہ بیروٹ ،بکوٹ ،مولیا ،نمبل  اور دیگر ملحقہ دیہاتوں میں اب سکولوں میں جانے والے بچوں کے راستے بھی محفوظ نہیں رہے، اب اگر کوئی نقصان ہوا تو تمام تر زمہ داری انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف پر ہوگی ۔ ان جنگلی جانوروں کو آبادیوں سے دور کیا جائے اور ایوبیہ نیشنل پارک اور دوسرے جنگلات میں رکھنے کا بندوبست کیا جائے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481