اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد میں آسمانی بجلی نے جان لے لی،خاتون سمیت 10 زخمی

WhatsApp Image 2023 02 26 at 20.53.05

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )ایبٹ آباد میں آسمانی بجلی گرنے کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے جن میں  سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ حویلیاں  کی حدود  گاؤں چٹ پڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے جن  میں سے ایک شخص زوہیب ولد منظور موقع پر جاں حق ھوگیا جبکہ چار زخمیوں  میں سے دو کی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں حمزہ ولد عبدالمجید، روایت ولد گلزمان ،طفیل ولد محمد اقبال، حسن جلیل ولد جلیل عمر، فاروق ولد محمد استم ساکنان گاؤں چٹ پڑی شامل ہیں۔

WhatsApp Image 2023 02 26 at 14.22.43 WhatsApp Image 2023 02 26 at 14.22.47
دو افراد کو ایبٹ آباد ایوب میڈکل کمپلکس میں ریفر کیا گیا ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایبٹ آباد پولیس ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ترجمان پولیس  ریسکیو ومقامی ذرائع کے مطابق بارش سے بچنے کےلئے پہاڑ میں بنائی گی جگہ میں بیٹھے افراد آسمانی بجلی کی زد میں آگئے تھے۔

ادھر ایبٹ آباد میں آسمانی بجلی گرنے کے دوسرے واقعے میں تھانہ بگنوتر کی حدود یونین کونسل باغ کے محلہ سیریاں میں دن 12بجے آسمانی بجلی گرنے سے کچے مکان میں رہائش پذیر بیوہ اورنگزیب سمیت اس کے بیٹے گلفراز،وسیم،زیشان اور یاسین مکان کی چھت گر نے سے دب گئے۔ مقامی افراد نے بارش کے دوران زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور اپنی مدد آپ کے تحت تشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کیا تھانہ بگنوتر پولیس بھی اطلاع ملتے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا چیئرمین ویلج کونسل باغ مشتاق عباسی,جنرل کونسلر شکیل عباسی, عبدالرزاق عباسی نے زخمیوں کی عیادت کی اور ضلعی انتظامیہ سے بیوہ خاتون کی امداد کا مطالبہ کیا ریسکیو 1122کا بروقت نہ پہنچنے پر غم و غصے کا اظہار کیا اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ریسکیو 1122کا ہرنو میں آفس ہونا چاہیے تاکہ کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ٹیم گاؤں باغ،بانڈی میرا، چہان ودیگر علاقوں میں بروقت پہنچ سکے اور لوگوں کو بروقت امداد مل سکے۔

WhatsApp Image 2023 02 26 at 18.00.57 1 WhatsApp Image 2023 02 26 at 18.00.57


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481