اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ازخود نوٹس کیس میں فل کورٹ بنانے کی حکومتی درخواست

supreme

وفاقی حکومت میں شامل تین اہم جماعتوں نے دو صوبوں میں الیکشن کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے دو ججوں پر اعتراض کے بعد فل کورٹ کی درخواست دائر کر دی ہے اور استدعا کی ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن کو فل کورٹ میں شامل نہ کیا جائے جبکہ بقیہ تمام ججوں پر شامل فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق   وفاقی حکومت میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے سپریم کورٹ میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات سےمتعلق ازخودنوٹس کیس میں فل کورٹ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی۔یہ درخواست فاروق ایچ نائیک،کامران مرتضیٰ اور منصور عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ بنائی جائے تاہم اس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شامل نہ کیا جائے۔

حکومتی جماعتوں کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں ججز پہلے سے اپنا مائنڈ کیس میں اپلائی کرچکے ہیں، کئی آئینی، قانونی اور عوامی اہمیت کے سوال سامنے آ چکے ہیں جن پر سماعت ضروری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481