اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی ایبٹ آباد میں بڑی پھوٹ پڑنے کا خدشہ

7 3

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی ) سرکل بکوٹ سے سابق ایم پی اے اور ضلعی جنرل سکریٹری نزیر عباسی کے خلاف علم بغاوت بلند ٹکٹ کے چار امیدوار نے پارلیمانی بورڈ پر عدم اعتماد کردیا ۔پی ٹی آئی ایبٹ آباد میں بڑی پھوٹ پڑنے اور ورکرز کے علم بغاوت بلند کرنے کا خدشہ،پی ٹی آئی ایبٹ آباد ٹکٹوں کی تقسیم کے پارلیمانی بورڈ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا، نذیر عباسی اور قلندر لودھی کوپارلیمانی بورڈ سے ہٹایا جائے، اس سے بڑا بھونڈا مذاق کیا ہوگا کہ ٹکٹ کے امیدوار خود ہی اپنے اور دوسروں کے ٹکٹوں کی سفارشات مرکزی بورڈ کو بھیجیں گے،سرکل بکوٹ پی کے 39کے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور مقامی قائدین نے نذیر عباسی کو دوبارہ ٹکٹ دینے کی صورت میں پارٹی کی تباہی کا عندیہ دیدیا، نذیر عباسی نے ساڑھے چار سال جہاں حلقے کی محرومیوں کو برقرار رکھا وہیں پورے ضلع بلخصوص سرکل بکوٹ میں پارٹی کو تباہ کرنے میں کوئ کسر نہیں چھوڑی یوتھ اور پارٹی میں فاصلے برقرار رکھنے میں ن لیگ کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار پی کے انتالیس سرکل بکوٹ کی مختلف ویلج کونسلوں کے پارٹی ورکرز اور یوتھ ونگ عمران ٹائیگرز سمیت دیگرکے ہمراہ سابق ممبر ضلع کونسل جان محمد قریشی ، غضنفر علی عباسی ، حافظ جاوید ، عادل ظراب عباسی منصور محمود عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ حلقہ ہے جس میں عمران خان نے چار جلسے کئیے ہیں اور ضلع میں سرکل بکوٹ ایک منفرد سیاسی مقام رکھتا ہےبتیس سال بعد تحریک انصاف کی صورت میں تبدیلی لائ گئ مگر اسکے باوجود ورکرز اور عوام کے خدشات و تحفظات کو دور نا کیا۔جا سکا اگر پارٹی نے زمینی حقائق کے مطابق فیصلہ نا کیا تو آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئ کو ناصرف صوبائ اسمبلی کی نشست گنوا دیگی بلکہ قومی اسمبلی کی نشست پر بھی اسکے اثرات ہونگے سرکل بکوٹ کے نوجوانوں کو گزشتہ چار سال میں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481