اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 راولپنڈی میں بسنت کے شوق نے تین قیمتی جانیں لے لیں

IMG 20230224 WA0109

راولپنڈی میں بسنت کے شوق نے تین قیمتی جانیں لے لیں۔پولیس کی حکمت عملی دھری رہ گئی ۔شہر کی فضائیں ہوائی فائرنگ ،میوزک اور بو کاٹا کی صداؤں سے گونجتی رہیں ۔پولیس کی جانب سے دن بھر پکڑ دھکڑ جاری رہی اور 147 افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔ ہوائی فائرنگ ۔ ڈور پھرنے اور چھتوں سے گرنے کے واقعات میں تین افراد  جاں بحق اور 70 زخمی ہو گئے۔ ڈھوک کھبہ  میں چھاپہ مارنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔ پتنگ بازی والی چھتوں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔

راولپنڈی میں جمعرات کی شام سے شروع ہونے والی پتنگ بازی جمعہ کی سہ پہر کے بعدانتہا کو پہنچ گئی ۔ منچلوں نے جمعہ کو بسنت کا اعلان کر رکھا تھا ۔ جس کے خلاف پولیس نے حکمت عملی ترتیب دیتے ہو ہے  اضافی نفری کے طور پر گیارہ سو اہلکار تعینات کئے تھے۔ پولیس کی موجودگی کے باوجود شہریوں نے بھرپور پتنگ بازی کی تھانہ پیرودھائی تھانہ رتہ امرال گنجمنڈی کے علاقوں میں بدترین ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کی گئی جبکہ دیگر شہر میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا ۔

IMG 20230224 WA0112

تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے غریب آباد میں 27سالہ نعمان پتنگ اڑاتے چھت سے گر گیا گلزار قائد کے علاقے میں والدین کے ساتھ موٹر سائیکل سوار بچی ناک پرڈور پھرنے سے زخمی ہو گئی،کمیٹی چوک کے علاقے میں40سالہ عبدالسلام گلے پر ڈورپھرنے سے زخمی ہو گیا، 13سالہ حسین علی اور16سالہ سمیر چھت سے گر زخمی ہو گئے گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے بیس سالہ ارحم کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی۔ادھر ڈھوک کھبہ میں پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد نے چھاپہ مارنے والی ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان اور اے ایس پی انعم شیر کی سربراہی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ، جس سے ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کے آپریٹر عامر شدید  زخمی ہو گئے

دریں اثناء راول ڈویژن میں  پتنگ بازی سے شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کا نوٹس لیتے ہوءے۔ایس ایس پی آپریشنز کو واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا آر پی او ایف خرم علی نے احکامات جاری کیے کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث اشخاص سمیت جن چھتوں پر پتنگ بازی ہو رہی ہو ان مالکان کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481