اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جیل بھرو تحریک کے تیسرےروز 75 گرفتار، بیشتر رہنما کنی کترا گئے

WhatsApp Image 2023 02 25 at 04.07.20

جیل بھرو تحریک کے تیسرےروز تحریک انصاف کے 5 سابق اراکین اسمبلی اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس سمیت75 کے قریب کارکنوں اور رہنماؤں  نے گرفتاری دے دی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی راولپنڈی میں گرفتاریوں کے حوالے سے مقررہ اہداف پورے کرنے میں ناکام ہو گئی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد تحریک انصاف کے درجنوں کارکنان کمیٹی چوک پہنچ گئے تھے جبکہ قائدین کی جانب سے 4بجے سہ پہر اجتماعی گرفتاریوں کا اعلان کیا گیا تھا لیکن بیشتر قائدین ساڑھے4بجے کے بعد کمیٹی چوک پہنچے ۔

کمیٹی چوک کے مقام پر 7کارکنوں کے ہمراہ پہلی گرفتاری سابق ایم پی اے اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دی جبکہ گرفتاری دینے والے دیگر رہنماؤں  میں زلفی بخاری، مری سے سابق ایم این اے صداقت عباسی اور سابق ایم پی ایز اعجاز خان جازی ، لطاسب ستی اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس نے بھی شامل ہیں۔ جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق لال حویلی کی جانب سے کمیٹی چوک پہنچے اور کمیٹی چوک میں فوٹو سیشن کرانے کے بعدگرفتاری دینے کی بجائے کمیٹی چوک میں کھڑی پریزن وین کے پاس سے ڈھوک کھبہ کی جانب روانہ ہو گئے ،اسی طرح سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان اور عامر محمود کیانی بھی کمیٹی چوک پہنچنے کے بعد گرفتاری دینے کی بجائے خاموشی سے واپس روانہ ہو گئے۔

موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ اسی طرح سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی  واثق قیوم عباسی اور سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ سائونڈ سسٹم والی گاڑی پر موجود رہ کر کارکنوں کو گرفتاری کے لئے ترغیب دیتے رہے تاہم موقع ملتے ہی گرفتاری دینے کی بجائے واپس روانہ ہو گئے ۔ شیخ راشد شفیق ، چوہدری عدنان اور عارف عباسی بھی گرفتاری دیئے بغیر  واپس روانہ ہو گئے۔ پی ایچ اے کے سابق چیئر مین آصف محمود اور آر ڈی اے و واسا کے سابق چیئر مین طارق مرتضیٰ بھی کچھ دیر کمیٹی چوک موجود رہنے کے بعدگرفتاری دیئے بغیر روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ  پولیس نے گرفتاری دینے والوں کے لئے3خصوصی ”پریزن وین ”پہلے ہی کمیٹی چوک پہنچا دی تھیں۔ اس موقع پر انسپکٹر گلتاج میگا فون کے ذریعے اعلانات کرتے رہے کہ گرفتاری دینے کے خواہشمند افراد کے لئے گاڑیاں موجود ہیں جو گرفتاری دینا چاہتا ہے گاڑیوں میں تشریف لے جائیں ۔فیاض الحسن چوہان کی 7کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری کے بعد 70سے80کارکنوں نے انفرادی و اجتماعی حیثیت میں گرفتاری دی ۔ بعض سرکردہ کارکنان بھی محض نعرے بازی تک محدود رہے اور پریزن وین کے ساتھ لٹک کر ویڈ یوز بنوانے کے بعد گاڑی چلتے ہی چھلانگیں لگا کر اترتے رہے۔

پی ٹی آئی مری  کے رہنماوحلقہ این اے 57  پی پی 6 کے امیدوار  سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان بھی گرفتاری دیئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔ سردار سلیم ایک بڑے قافلے کے ہمراہ  کمیٹی چوک پہنچے تھے جس   میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان، سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی، ہارون ہاشمی ، راجہ خورشید ستی نوجوان رہنما سردار منصور  سلیم ودیگر بھی موجود  تھے۔ اس موقع پر سردار محمد سلیم خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ہر فرد عمران خان کی کال پر جیل بھرو تحریک میں شامل ہے راولپنڈی ڈویژن  سے اج جمعہ کے روز سے گرفتار یاں دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ہمارے سمیت   پی ٹی آئی کا ہر فرد مرحلہ وار گرفتاریاں دینے کے لیے تیار ہے اج صرف لسٹ کے مطابق گرفتاریاں دی گئی ہیں انشاءاللہ  عمران خان کی  کی ہر کال پر لبیک کہئے گےاس موقع  پر مری سے بھی بڑی تعداد میں کارکن کمیٹی چوک موجود تھے   ۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481