اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لاہور ہائی کورٹ نے مری ضلع بحال کر دیا

edi murreee
  پنجاب کی نگران حکومت کی طرف سے ضلع مری کی معطلی کا نوٹی فیکیشن لاہور ہا ئی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج سلطان تنویر احمد کی عدالت نے معطل کر کے ضلع مری کو بحال کر دیاہے۔
 این اے 57 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ شوکت علی عباسی ، ممبر فیڈرل کو نسل پی پی پی عبد الجبار ستی ، سابق ناظم شکیل عباسی سہر بگلہ ، راجہ اخلاق  صدر انجمن تاجران مری  نے بیرسٹرراجہ حمزہ انور  عباسی، عمائمہ خان  عباسی ایڈووکیٹ  کے ذریعے رٹ پٹیشن نمر 698/23 دائر کی تھی جسی میں نگران حکومت کے ضلع مری کی بابت  15 فروری کے  نوٹیفیکیشن کے خاتمے کو چیلنج کیا گیا تھا۔جمعہ کے روز عدالت عالیہ کے روبرو  بیرسٹر حمزہ نے  دلائل دیتے یوے مذکورہ نوٹیفیکیشن کو  اختیارات سے تجاوز اور خلاف قانون قرار دیا ۔ حکومت پنجاب کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کو سننے کے بعد  عدالت عالیہ نے مورخہ 15فروری کو جاری کیا گیا مذکورہ نوٹیفیکیشن  تا فیصلہ  مقدمہ معطل کر دیا جس سے پرانی صورت حال بحال ہو گئی ،یعنی مری ضلع ایک بار پھر بحال ہو گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481