اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 مری پوٹھہ شریف کے جنگلات میں اچانک  شدید آگ بھڑک اٹھی

b177dc43 3855 4619 a765 6f98213efac7

مری کے علاقہ پوٹھہ شریف کے جنگلات میں جمعہ کی شام اچانک  شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے ایک بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ تیزی سے پھیلنے لگی، آتشزدگی سے سینکڑوں درخت اورخود رو پودے جل کرخاکستر ہو گئے، جبکہ  آگ سے جنگلی حیاتیات کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ھے ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کی طرف سے  آگ بجھانے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں، اور  جنگل میں لگی شدید آگ کے شعلے میلوں دور سے دکھائی دے رھے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مری، گلیات اور گردونواح کے جنگلات میں آگ عام طور پر شدید گرمی کے دنوں میں لگتی ہے تاہم اس بار فروری سے ہی اس قسم کے واقعات کا آغاز ہو گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481